پاکستان میں جاسوسی کیلئے سائبر حملوں کی تعداد میں 300 فیصد اضافہ

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سب سےزیادہ سائبر حملے مالیاتی، آئی ٹی، حکومت اور صنعتی شعبوں میں کئے گئے: کیسپرسکی ریسپانس اینڈ ڈیٹیکشن کی رپورٹ

کیسپرسکی ریسپانس اینڈ ڈیٹیکشن کی رپورٹ کے مطابق 2023 کی پہلی سہ ماہی کی نسبت سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں براہ راست انسانی شمولیت کے ساتھ سائبر حملوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر دو حملوں سے تجاوز کر چکی ہے، سب سےزیادہ سائبر حملے مالیاتی، آئی ٹی، حکومت اور صنعتی شعبوں میں کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق2023کے دوران دنیا بھر میں 22.9 فیصد زیادہ سائبر واقعات سرکاری شعبے میں ریکارڈ کیے گئے۔ آئی ٹی کمپنیاں 15.4 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئیں، اس کے بعد مالیاتی اور صنعتی کمپنیاں ہیں جنہوں نے بالترتیب 14.9 فیصد اور 11.8 فیصد واقعات رپورٹ کیے۔ ان واقعات میں سے تقریباً 25 فیصد حملے انسانوں کے ذریعے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 2023 اور 2024 کی پہلی سہ ماہیوں کے درمیان ہوئے سائبر حملوں کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں بیک ڈور حملوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا جو ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں مستقل کمزوریوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں جاسوسی کی غرض سے کیے گئے سائبر حملوں میں سب سے زیادہ قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا جو 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 2023 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 300 فیصد کیسز کا اضافہ دکھاتا ہے، جس سے جاسوسی اور ڈیٹا کے اخراج پر بڑھتے ہوئے خدشات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہیداسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار596 ہوگئی ہے: فلسطینی وزارت صحت
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کی وجوہات سامنے آگئیںاسلام آباد : پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہیں ، قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی وجوہات سامنے آگئیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ہرنیا کیا ہے اور کیوں ہوتا ہے؟ احتیاط اور علاجپیٹ میں درد ہونا ایک عام سی بات ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر کچھ دیر کیلئے ہوتا ہے لیکن اگر اس درد کی شدت میں اضافہ ہونے لگے تو
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

غزہ جنگ: امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا سمیت مختلف ملکوں میں طلبہ کا احتجاج جاریامریکا بھر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے قائم احتجاجی کیمپوں کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے اور گرفتار طلبہ کی تعداد 2 ہزار سے متجاوز ہوچکی ہے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

جیو فلمز کے بینر تلے ہاتھ سے تیار کردہ پاکستان کی پہلی اینمیٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘رواں برس موسم گرما میں 'دی گلاس ورکر' پاکستان بھر میں نمائش کیلئے پیش ہوگی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

’سوچنا چھوڑ دیں کہ لوگ کیا کہیں گے‘: کیا پتّوں کو بطور ٹوائلٹ پیپر استعمال کیا جا سکتا ہے؟دنیا کے دیگر خطوں کی طرح افریقہ میں بھی ٹوائلٹ پیپر سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »