پاکستان کا 29 جون کو کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان کا 29 جون کو کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان تفصیلات جانئے: DailyJang

ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق پاکستان نے بھارت کو کرتار پور راہداری 29 جون سے کھولنے پر آمادگی سے آگاہ کر دیا۔

عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ برس 9 نومبر کو کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا گرو نانک کی 550 ویں سالگرہ تقریبات کے موقع پر پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کھول کر سکھ یاتریوں اور عالمی برادری کی دیرینہ خواہش پوری کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری صحیح معنوں میں امن اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دنیا بھر میں عبادت گاہیں کھل رہی ہیں، پاکستان بھی کرتار پور راہدری کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کو 29 جون کو کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق اپنی آمادگی سے آگاہ کر رہے ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر کرتار پور راہداری کھولنے کی تیاری ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کرتار پور راہداری پر سکھ زائرین کی آمد و رفت روک دی گئی تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

دو غیر ملکی ایئرلائنز کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن عارضی طورپر بند کرنے کا فیصلہاسلام آباد:اتحاد ایئرویز اورفلائی دبئی نےپاکستان کیلئےفضائی آپریشن عارضی طورپربندکرنےکافیصلہ کرلیا، تاہم اتحاد ایئرویزکاابوظبی سے فلائٹ آپریشن چلتارہے گا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وبا: پاکستان کا بین الاقوامی فضائی سفر کیلئے یکساں پالیسی کا مطالبہ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کورونا وبا: پاکستان کا بین الاقوامی فضائی سفر کیلئے یکساں پالیسی کا مطالبہ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

ادویات، آکسیجن سلنڈر، آلات مہنگے فروخت کا نوٹس، سپریم کورٹ کا کارروائی کا حکماسلام آباد : سپریم کورڈ نے کرونا از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پشاور میں میچز کا اعلان: زلمی مینجمنٹ اور کرکٹرز کا خوشی کا اظہار - Sports - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

پی سی بی کا ٹیسٹ کرکٹر محمدحفیظ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہپی سی بی کا ٹیسٹ کرکٹر محمدحفیظ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ Lahore TheRealPCB Conduct Players MHafeez22 COVID_19 Tests Again Dubious Results TheRealPCBMedia
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »