پاکستان کی مسجد اقصیٰ اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید مذمت

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 27 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان کی مسجد اقصیٰ اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید مذمت تفصیلات: DunyaNews DunyaUpdates

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ مقدس میں مسجد اقصیٰ سے نمازیوں کو نکالنا اور مسجد کا تقدس پامال کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، ایسی کارروائیاں فلسطینی عوام کے مذہبی آزادی جیسے بنیادی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بالخصوص رواں سال کے آغاز سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کو رکوائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور گھناؤنے فعل کی بھی شدید مذمت کرتا ہے، نفرت انگیز کارروائیاں نسل پرستانہ، غیر انسانی اور اسلاموفوبیا کا نتیجہ ہیں، ایسے واقعات کا بار بار ہونا اس قانونی فریم ورک پر سوالیہ نشان لگاتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا پاکستان سمجھتا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی ذمہ داریوں کے ساتھ آتی ہے، یہ قومی حکومتوں اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کی گھناؤنی کارروائیوں کو روکیں، مذہبی منافرت اور تشدد کو ہوا دینے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔