ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 31 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ٹِک ٹاک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کمپنی گوگل سرچ فیچر کی شمولیت کی آزمائش کر رہی ہے

رواں ہفتے کے شروع میں ایپ محقق راڈو اونسیسکو نے ایکس پر ایک اسکرین شاٹ پیش کیا تھا جس میں ٹک ٹاک میں ٹاپک کی تلاش کے لیے گوگل سرچ کے ٹیب کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اسکرین شاٹ کے مطابق گوگل سرچ کا کارڈ ٹِک ٹاک کی ویڈیوز کے درمیان میں موجود ہے اور جب اس کارڈ کو دبایا جائے گا تو ایک انتباہ سامنے آئے گا جو واضح کرے گا سرچ کے تنائج کی ذمہ داری ٹک ٹاک پر عائد نہیں ہوگی۔ ٹِک ٹاک سرچ کو عموماً مختلف عنوانات کے حوالے سے ویڈیوز کی تلاش کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن یہ واضح ہے کہ کمپنی چاہتی ہے کہ اس فیچر کو صارفین کے لیے مزید کارآمد بنایا جائے۔

اِنسائڈر سے گفتگو کرتے ہوئے ٹِک ٹاک نے اس بات کی تصدیق کی کہ کمپنی گوگل سرچ کی شمولیت کی آزمائش کر رہی ہے لیکن اس متعلق کچھ نہیں بتایا کہ آیا کمپنی کی جانب سے یہ اقدام گوگل کے ساتھ کسی مالی معاہدے کی صورت میں ہوا ہے یا نہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات