ویڈیو:امریکی کرکٹر ایرون جونز کا بڑا کارنامہ، لیجنڈ کرس گیل کے ہم پلہ بن گئے

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا امریکی بیٹر لیجنڈ کرس گیل کے ہم پلہ بن گئے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا کے مڈل آرڈر بلے باز ایرون جونز کی دھواں دھار اننگ کی بدولت میزبان نے میگا ایونٹ میں کینیڈا کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے ایرون نے ایک ہی جست میں ویسٹ انڈین لیجنڈ کرکٹر کرس گیل کی برابری کر لی۔

کینیڈا کے خلاف ایرون جونز اس وقت کریز پر کھیلنے آئے جب 195 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی 42 رنز پر دو وکٹیں گر چکیں تھیں اور کپتان ماننک پٹیل بھی پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اینڈریس گوس کے ساتھ مل کر 131 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کو فتح دلا کر 94 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ میدان سے واپس لوٹے۔

ایرون جونز نے 94 رنز کی شاندار اور دھماکا خیز اننگ صرف 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے کھیلی جس میں 3 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ اس طرح وہ لیجنڈ ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کے ہم پلہ ہو گئے۔ٹی 20 ورلڈ کپ: میزبان امریکا کا فاتحانہ آغاز، کینیڈا کو شکست ایرون جونز نے کینیڈا کے خلاف 40 گیندوں پر 94 رنز بنا کر دیگر ٹیموں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میلٹی 20 ورلڈ کپ: میزبان امریکا کا فاتحانہ آغاز، کینیڈا کو شکست

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن کا حلف اٹھالیاپہلی نسل کی قربانی کے بعد ایک ایشیائی تارک وطن کا بیٹا جنوبی لندن کی کونسل اسٹیٹ میں بڑا ہوکر اس شہر کا میئر بن گیا : صادق خان
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

عثمان خواجہ ایک بار پھر رفح کی حمایت میں سامنے آگئےفوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا کہ رفح لوگوں کے لیے ایک محفوظ جگہ تھی
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سابق کیوی کرکٹر بھی امریکا کے ورلڈکپ اسکواڈ حصہ بن گئےیو ایس اے کرکٹ بورڈ نے کورے اینڈرسن کو ملک کی نمائندگی کا موقع دیدیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

بھارتی اداکار اشوتوش رانا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئےبالی وڈ کے متعدد فنکار ڈی فیک ویڈیوز کا نشانہ بن چکے ہیں جس میں عالیہ بھٹ، رشمیکا مندانا اور دیگر شامل ہیں
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازتپرسوں تک ویڈیو لنک کے زریعے دلائل دینے کا بندوبست کیا جائے، چیف جسٹس
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

رمیز راجہ نے پاکستان کی بولنگ پر سوال اٹھا دیاسابق کرکٹر رمیز راجہ نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 کے بعد پاکستان کی بولنگ لائن اپ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »