وہ باہمت لڑکی جس نے فالج کے دو حملوں کے بعد مکمل مفلوج ہونے پر بھی جینے کی امید نہ چھوڑی - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

وہ باہمت لڑکی جس نے مکمل مفلوج ہونے پر بھی جینے کی امید نہ چھوڑی

ان کی فزیو تھراپسٹ کہتی ہیں کہ ’مجھے یہ بتانے میں خوشی ہے کہ دو ماہ کے عرصے میں بہت بہتری آئی تھی، کیونکہ انھوں نے بولنا شروع کر دیا تھا۔ وہ خود کھا سکتی تھیں، وہ مشکل سے چل سکتی تھی ہم نے انھیں اس کی تربیت دی تھی۔ اس کے بعد بس صحت میں بہتری آتی گئی۔‘انھیں مکمل صحت یاب ہونے میں تقریباً ایک برس کا عرصہ لگا۔ جس کے دوران وہ مکمل طور پر خود کو سنبھالنے کے قابل ہو گئی تھیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق وہ دو مرتبہ فالج کے حملے کا شکار ہوئی تھیں۔ ان کے ہاتھ پاؤں مفلوج ہو جانے کا امکان بہت زیادہ تھا۔ اس لیے ان کی بہترین دوست شیلا انھیں ہسپتال میں خدا حافظ کہنے کے ارادے سے گئی تھیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ وہ اس حالت میں زندہ نہیں رہ سکیں گی۔ اس وقت میں نے خود سے پہلا وعدہ کیا تھا کہ اگر میں اس صورتحال سے نکل گئی اور مکمل صحت یاب ہو گئی تو میں اپنی کہانی کے بارے میں ایک کتاب لکھوں گی۔

وہ کہتے ہیں کہ ’حالات انھیں اس مقام پر لے آئے تھے جہاں وہ صرف آنکھوں کے اشارے سے بات کر سکتی تھیں، لیکن آپ یہ توقع نہیں کر سکتے کہ ایک شخص اس قدر تباہی کے بعد ہفتوں پڑا رہے اور پھر مکمل صحت یاب ہو جائے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’لیزیا کے دماغ میں جس طرح اور جس قدر نقصان پہنچا تھا میرے حساب سے میں انھیں زیادہ سے زیادہ بیٹھنے کے قابل اور ہاتھ کے اشارے سے بات کرنے کے قابل کر سکتا تھا کیونکہ ان کے دماغ کے مختلف حصوں کو فالج کے حملے سے نقصان پہنچا تھا جس میں دماغ کا وہ حصہ بھی شامل تھا جو ہمارے جسم کی حرکات و سکنات کو کنٹرول کرتا ہے۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’میرا کام اہم ہے کیونکہ وہ میرا ذریعہ معاش ہے لیکن اب وہ پہلے کی طرح میری ترجیح نہیں۔ میری زندگی بالکل بدل گئی ہے۔ آج میری ترجیح ورزش کرنا اور کچھ آرام کرنا ہے۔ میں ان لوگوں کو مزید عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہوں جو میری بیماری اور اس کے بعد بھی میرے ساتھ ہیں۔ اور میں ان کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے وقت نکالتی ہوں۔‘

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔