وفاقی حکومت کو سینئر سول سرونٹس کیلیے رہائشگاہیں الاٹ کرنے سے روکنے کا حکم

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

فراہم کی گئی معلومات عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، وزارت ہاؤسنگ اور قانون کے سیکرٹریز یکم ستمبر کو طلب

ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو سینئر سول سرونٹس کے لیے رہائش گاہیں الاٹ کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس بابر ستار نے وفاقی حکومت میں گریڈ 21 اور 22 کے سینئر سول سرونٹس کو میرٹ لسٹ کے بغیر رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کے کیس میں 11 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت تک الاٹمنٹس سے روک دیا ۔ عدالت نے وزارت ہاؤسنگ اور وزارت قانون کے سیکرٹریز کو یکم ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ طلب کرلیا۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ الزام ہے کہ وفاقی حکومت میں اہم عہدوں پر منظور نظر سرونٹس کو میرٹ لسٹ نظرانداز کر کے الاٹمنٹس کی گئیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کی کہ بتائیں کن رولز کے تحت الاٹمنٹس کی گئیں؟

تحریری حکم نامے کے مطابق رپورٹ میں وہ تمام معلومات ہی فراہم نہیں کی گئیں، جو عدالت نے مانگی تھیں۔ بادی النظر میں فراہم کی گئی انفارمیشن عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ عدالتی ہدایات کے مطابق سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ کا بیان حلفی جمع ہی نہیں کرایا گیا۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ بتایا گیا کہ نئے سیکرٹری ہاؤسنگ نے چارج سنبھالا ہے جن کی طبیعت آج ٹھیک نہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں اور عدالتی سوالوں کا جواب دیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ دوبارہ رپورٹ جمع کرائیں اور بیان حلفی دیں کہ فراہم کردہ معلومات مکمل اور درست ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، انتخابات پر حمایت کی یقین دہانیمستقبل کے رہنمامنتخب کرناپاکستانی عوام کاکام ہے،امریکاپاکستان سے تعلقات کومزیدگہرا کرنے کیلیے پُرعزم ہے،ڈونلڈبلوم
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

پاکستان اور بھارت کا اپنے اپنے ناظم الامور تبدیل کرنے کا فیصلہسفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے دفتر خارجہ کے سینئر افسر سعد احمد وڑائچ کو بھارت میں نیا ناظم الامور مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سعد احمد وڑائچ پاکستانی ہائی
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

پاکستان اور بھارت کا اپنے اپنے ناظم الامور تبدیل کرنے کا فیصلہسفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے دفتر خارجہ کے سینئر افسر سعد احمد وڑائچ کو بھارت میں نیا ناظم الامور مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سعد احمد وڑائچ پاکستانی ہائی
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

دفتر خارجہ کے سینئر افسر کو بھارت میں ناظم الالمور مقرر کرنے کا فیصلہکلک کریں
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

دفتر خارجہ کے سینئر افسر کو بھارت میں ناظم الالمور مقرر کرنے کا فیصلہکلک کریں
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سائفر کیس؛ شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کیلیے عدالت سے رجوعوفاقی حکومت کی ملی بھگت سے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، درخواست میں مؤقف
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »