وزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،غزہ کی بگڑتی صورتحال پر بات چیت

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 16 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 10%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فلسطینی سفیر احمد جواد امین نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے معصوم فلسطینی

وں کی شہادتوں پر فلسطینی سفیر سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی بربریت رکوانے کیلئے اہم مسلم ممالک اور عالمی برادری سے رابطے جاری ہیں، وزیراعظم نے فلسطینی صدر محمود عباس اور میں نے فلسطینی ہم منصب سے رابطہ کیا، وزیراعظم اور میں نے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

فلسطینی سفیر نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی بھرپور حمایت اور اظہار یکجہتی پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ کیا۔ فلسطینی سفیر نے فلسطین میں جاری جارحیت کے خاتمے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ احمد جواد امین نے کشیدگی میں کمی کیلئے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

قبر فروش قریشی نے کہیں ان سے بھی تو نہیں مانگ لیئے پیسے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔