وزیراعظم کی قیادت میں سیاسی لوٹ مار کے کلچر کو دفن کیا، عثمان بزدار

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 26 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سیاسی لوٹ مار کے کلچر کو دفن کیا، پنجاب میں بااثر قبضہ مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن نے اڑھائی برس میں ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو زک پہنچائی۔ افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن کا منفی کردار کبھی بھی اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی انہوں نے عوام کیلئے کچھ کیا ہے۔ ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے،نا کہ لوٹ مار اور کرپشن کا ماضی میں سیاست کو بینک بیلنس بڑھانے کیلئے استعمال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سیاسی لوٹ مار کے کلچر کو دفن کیا ہے۔ اربوں روپے کی قیمتی اراضی کو واگزار کرایا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا شفاف پاکستان حقیقت میں بدل رہا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات