، وفاقی وزیر برائے صنعت مخدوم خسرو بختیار, وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ممبران قومی اسمبلی میں فاروق اعظم، رانا قاسم نون، سردار نصراللہ خان دریشک، طاہر اقبال، عبدالغفار وٹو، میاں شفیق آرائیں، سردار عامر طلال گوپانگ، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سمیع اللہ چوہدری، حسنین دریشک اور دوست محمد مزاری شامل تھے۔ملاقات میں جنوبی پنجاب میں عوامی فلاحی، ترقیاتی اور جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ کے قیام کے حوالے سے امور پر گفتگو۔ممبران نے اپنے...
وزیراعظم عمران خان نے ممبران کو اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سفارشات کی تر جیحی بنیادوں پر حتمی منظوری دینے کے لئے وہ جلد ہی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی بدولت ترقی کے سفر میں پیچھے رہ گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے...
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں خوشحالی اور معاشی ترقی قانون کے یکساں اطلاق اور عوام کوانصاف کی یکساں فراہمی سے ہی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔