وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 30 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے تمام کیسز ، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے پر بریفنگ اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ سیاسی اور پارلیمانی امور میں حکومتی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں فلسطین کے معاملے اور غزہ پر اسرائیلی حملوں پر بھی بات کی گئی ۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا ، معاونین خصوصی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ وزیر اعظم نے اجلاس میں رہنماو¿ں کو دورہ سعودی عرب پر اعتمادمیں لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب میں ہونےو الے معاہدوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید ، معاون خصوصی ملک امین اسلم نے بریفنگ دی ۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران سے وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو خیبرپختونخوا میں شعبہ تعلیم کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی ۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات