ورلڈکپ؛ محمد حسنین اور خوشدل شاہ بغیرکھیلے کروڑپتی بن گئے - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ورلڈکپ؛ محمد حسنین اور خوشدل شاہ بغیرکھیلے کروڑپتی بن گئے - ExpressNews

ٹی 20 ورلڈ کپ میں محمد حسنین اور خوشدل شاہ بغیر میچ کھیلے کروڑپتی بن گئے جب کہ ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کو 114امریکی ڈالر کا یومیہ الائونس دیا گیا۔

ورلڈکپ فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف 5 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،اس ناکامی کے باوجود کھلاڑیوں کے اکائونٹس میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم منتقل ہو گی۔ آئی سی سی نے رنرز اپ ٹیم کو فاتح سے آدھی انعامی رقم 8 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا،سپر12 مرحلے کی3 فتوحات کے 40،40 ہزار ڈالر کے لحاظ سے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر گرین شرٹس کو ملیں گے۔

ٹورنامنٹ کے دوران آئی سی سی نے ہر کھلاڑی کو 125 آسٹریلوی ڈالر کا یومیہ الائونس دیا، سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت پی سی بی نے اس میں 31 امریکی ڈالر کا اضافہ کر کے 114 کے لحاظ سے ڈیلی الائونس ادا کیا۔پی سی بی کے ترجمان نے رابطے پر نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ طویل عرصے سے رائج پالیسی کے مطابق انعامی رقم کھلاڑیوں میں مساوی تقسیم ہو گی،چونکہ فخر زمان نے بھی انجرڈ ہونے سے قبل ایک میچ میں حصہ لیا لہذا وہ بھی رقم کے حقدار ہوں گے،اس کا مطلب یہ ہوا کہ انعام کے 17 حصے ہوں گے،16 کرکٹرز اور ایک سپورٹ اسٹاف...

محتاط اندازے کے مطابق ایک کھلاڑی کے حصے میں ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم آئے گی، محمد حسنین اور خوشدل شاہ بغیر میچ کھیلے خطیر معاوضہ پائیں گے،فخرزمان اورآصف علی کو ایک،ایک جبکہ حیدر علی کو 2 میچز کھیلنے پر ہی بھاری رقم ملے گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Aap

What about ShahnawazDahani how much he shall be paid ?

magar kasay

BHAi unki apni qismat we proud all Pakistan team ❤️❤️❤️

Tu kia hua

نصیب نصیب کی بات ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات