ن لیگ نے پرویز الہٰی کو لینے سے متعلق شجاعت حسین کی ضمانت مانگ لی

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 37 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پرویز الہٰی اہم ملاقات کے بعد اسمبلی توڑنے میں تاخیر چاہتے ہیں، وہ بھی چاہتے ہیں کہ عدم اعتماد آئے تو معاملہ کچھ دن آگے چلا جائے گا۔ تفصیلات جانیے: PervaizElahi PMLN PMLQ PunjabAssembly

ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ضامن بنیں تو پرویز الہٰی کو لینے پر غور کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کے بچوں میں دوری کی وجہ سے سیاسی معاملہ رُکا ہوا ہے، اسی لیے ن لیگ سے اتحاد کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نے بھی پرویز الہٰی کو لینے کے لیے کلیئرنس نہیں دی کیونکہ انہیں ایسا کرنے کے لیے پی ڈی ایم میں جانا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ عدم اعتماد جمع کروانے کی تیاری کر رہی ہے، عدم اعتماد جمع نہ کروائی گئی تو سوچا جائے گا کہ ن لیگ اسمبلیاں تڑوانا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی اہم ملاقات کے بعد اسمبلی توڑنے میں تاخیر چاہتے ہیں، وہ بھی چاہتے ہیں کہ عدم اعتماد آئے تو معاملہ کچھ دن آگے چلا جائے گا۔ پرویز الہٰی کی تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات جاری ہے، پی ٹی آئی یقینی طور پر اپنی جیتی ہوئی سیٹیں وزیراعلیٰ پنجاب کو نہیں دے گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Vekh lena Tuhaadi 2e ich na challa jae

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات