ن لیگ کے ایک اور رکن اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کیخلاف مقدمہ درج

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 26 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی درخواست پر اینٹی کرپشن میں پرچہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ لاہور کے سینئر نائب صدر اور سابق ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف جعل سازی اور بد نیتی سے سرکاری خزانے کو فیس کی مد میں نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ان کے خلاف ریفرنس میں پرچہ درج کرنے کی استدعا ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے کی تھی۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملک سیف الملوک کھوکھر کے ساتھ حلقہ پٹواری افتخار احمد اور سب رجسٹرار دفتر علامہ اقبال ٹان لاہور کے سابق آر ایم ون راجہ ندیم بھی مقدمے میں نامزد کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کی جانب سے...

رجسٹرار علامہ اقبال ٹان کے سابق آر ایم راجہ ندیم کی ملی بھگت سے غیر قانونی سرنڈر ڈیڈ رجسٹر کروائی، ملزمان نے سٹیمپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رقبہ 22 کنال 11 مرلہ، جعل سازی، بدنیتی اور فراڈ سے جعلی سرنڈر ڈیڈ درج کرائی، سرنڈر ڈیڈ مشترکہ وراثت کی منتقلی یا فروخت کے وقت تیار کی جاتی ہے۔ریفرنس کے مطابق ملزم نے فرزند علی اور عثمان سے رقبہ خریدا، فروخت کنندہ فرزند علی اور عثمان نے جب سرنڈر ڈیڈ درج کروانے کے لئے فرد رپٹ نکلوائی تو وہ جائیداد کے شراکت دار نہ تھے، ملزم نے سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات