نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا معاملہ مؤخر کردیا | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: نیپرا نے صارفین پر 85ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ منتقل کرنے سے متعلق سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کیلئے مؤخر کردی۔ چیئرمین نیپر

ا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت اسلام آباد میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے دی گئی درخواست کی سماعت ہوئی۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے مجموعی طور پر 85ارب روپے سے زیادہ مانگے گئے تھے جس کا صارفین پر فی یونٹ بوجھ 86پیسے بنتا ہے۔

طلب کردہ رقم میں سے 81ارب روپے صرف کیپیسٹی پیمنٹ مد میں مانگے گئے تھے، تاہم سی پی پی اے حکام اس کی اطمینان بخش وضاحت نہ دے سکے ،باقی رقم آپریشنز اور میٹیننس سمیت سسٹم استعمال کی مد میں مانگی گئی تھی۔ آئیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کی طرف سے مانگی گئی رقم سے متعلق اتھارٹی نے وضاحت مانگی تو کمپنیاں اطمینان بخش جواب نہ دے سکیں۔

وائس چیئرمین نیپرا سیف اللہ چٹھہ نے کہا کہ یہ رقم صارفین پر منتقل ہونا ہوتی ہے،ایسے ہی اسکی منظوری نہیں ہو گی ۔نیپرا نےہدایت کی کہ آئندہ سماعت میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی رقم کی مکمل وضاحت کرے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا تمام کمپنیوں اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے سربراہان اور چیف فنانشل آفیسرز آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔