نیوٹرلز کیلئے اچھا نیوٹرلز ہی رہیں بریگیڈئیر راشد ضمنی انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں: یاسمین راشد کا الزم

  • 📰 NeoNewsUR
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نیوٹرلز کیلئے اچھا نیوٹرلز ہی رہیں، بریگیڈئیر راشد ضمنی انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں: یاسمین راشد کا الزم

لاہور: پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے الزام لگایا ہے کہ نیوٹرلز ضمنی انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ بریگیڈئیر راشد کھل کر مداخلت کر رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ میں نیوٹرلز کو کہنا چاہتی ہوں کہ ہم بھی پاکستانی ہیں ۔ ہم مقبوضہ کشمیر یا بھارت سے نہیں آئے کہ ہمارے ساتھ یہ رویہ رکھا جائے۔ یہ نہ سمجھا جائے کہ ہمیں کچھ پتا نہیں نیوٹرلز نے ساری انتظامیہ کو اپنے ساتھ شامل کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر چل رہا ہے کہ نیوٹرلز نیوٹرلز ہیں لیکن ہمیں پتا ہے کہ وہ نیوٹرلز نہیں اور ضمنی انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ صاف شفاف الیکشن انتہائی ضروری ہے۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں 20سیٹیں جیت کر عمران خان کو تحفے میں دیں گے۔ اس وقت جہاد کا وقت آچکا ہے،امپورٹڈ حکومت کیخلاف جہاد کریں گے۔امپورٹڈ حکومت کا ارادہ پٹرول کو مزید مہنگا کرنے کا ہے۔ امپورٹڈحکومت نے پٹرول کو 200 سے زیادہ مہنگا...

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان میں عوام کو تباہی سے دوچار کردیا ہے۔ پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان ووٹ ڈالنے کے ساتھ ووٹ کی رکھوالی کریں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کو ووٹ عمران خان کو دیناہے۔ امپورٹڈ حکومت نے ہر طرح سے کوشش کرکے ہمارا مینڈیٹ چوری کرےگی۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ الیکشن کا دن ہمارے لئے بہت زیادہ اہم ہے۔ پی ٹی آئی جب میدان میں آئےگی تو یہ لوگ بھاگ جائیں گے۔پی ٹی آئی کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 20. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔