نیب کا کسی سیاسی جماعت گروپ یا فرد سے تعلق نہیں، چیئرمین نیب | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 29 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

Chairmannab NAB

اسلام آباد: چیئرمین نیب ریٹائرڈجسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے کوششوں میں تیزی لائی ہے۔اجتماعی کوششوں سے بدعنوانی کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کی کوششوں سے ہی اس خواب کو یقینی بنایا جا سکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں کے تحت پاک چین معاشی روابط میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کی فعال انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔ انسداد بدعنوانی کی اس موثر حکمت عملی کی بنا پر نیب نے 714 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرکےقومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جو کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی بھی اینٹی کرپشن آرگنائزیشن کی ریکارڈ کامیابی ہے جبکہ نیب کی سزا کا تناسب تقریبا 68.6 فیصد ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

😂😂🙏🙏

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات