نہتے کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے: وزیر خارجہ | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ShahMehmoodQureshi

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت کشمیر سیل کے اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کو مختلف فورمز پر اجاگر کرنے کیلئے روابط کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے کشمیر سیل کا دوسرا اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں ہوا۔ اجلاس میں صدر آزاد کشمیر، وفاقی وزیر قانون، سیکرٹری خارجہ، سول و عسکری حکام کے علاوہ وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پانچ اگست سے جاری بدترین کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا بھر کے سامنے لانے کیلئے اب تک کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے شرکاء کو بتایا کہ وہ ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے جینوا روانہ ہو رہے ہیں جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین کے سامنے نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی ضمیر کو جھنجوڑیں گے۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کو مختلف فورمز پر اجاگر کرنے کیلئے روابط کو مزید فروغ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

Roznama Dunya News: پاکستان:-کشمیری بھائیوں کی...
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: مجاہد انور
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکے گا:صدر مملکتبھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکے گا:صدر مملکت PresidentArifAlvi Tweet IndianArmyInKashmir OccupiedKashmir ArifAlvi pid_gov MoIB_Official KNSKashmir
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکے گا:صدربھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکے گا:صدر ArifAlvi pid_gov PTIofficial
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کرفیو، مواصلات بندش نے مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورت حال پیدا کردی، وزیراعظموزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چینی وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »