نگران حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا اور عوام پر اس کا کتنا بوجھ پڑے گا؟

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 84 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 37%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان میں الیکشن ہوتے ہی نگران وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عام گھریلو صارفین کے بلوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں الیکشن ہوتے ہی نگران وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وفاقی کابینہ نے بھی اس کی توثیق کر دی ہے۔

گیس کی سلیبز میں 0.25 ہیکٹرومیٹر سے 0.90 ہیکٹرو میٹر تک ماہانہ گیس استعمال کرنے والے صارفین پروٹیکیڈ کیٹگری میں شامل ہیں اور اس سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے نان پروٹیکیڈ صارفین میں شمار ہوتے ہیں۔اس شعبے کے امور پر نظر رکھنے والے افراد کے مطابق موجودہ اضافے سے قبل نگران حکومت نے نومبر 2023 میں بھی گیس کی قیمت میں اضافہ کیا تھا جو حالیہ اضافے سے بھی زیادہ تھا۔

پاکستان میں نگران حکومت کی مدت ختم ہونے کو ہے اور آٹھ فروری کے بعد نئی حکومت بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اس بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام کا حصہ ہے جس کی وجہ سے گذشتہ مہینوں بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا تھا اور اب گیس کی قیمت میں اضافے بھی قرض کی شرائط کی وجہ سے ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں جو اضافہ ہوا تھا اس میں پروٹیکیڈ صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا تاہم ان کے ماہانہ فکسڈ چارجز کو دس روپے سے بڑھا کر چار سو روپے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح معلوم کرنے کے پیمانے کنزیومر پرائس انڈیکس گیس کے نرخوں کا وزن 0.66 فیصد ہے اور حالیہ اضافے سے مہنگائی کے اس انڈیکس میں کچھ اضافہ ضرور ہو سکتا ہے۔پاکستان میں گھریلو صارفین جہاں سوئی سدرن اور سوئی نادرن کی جانب سے پائپ لائنوں کے ذریعے فراہم کی گئی گیس استعمال کرتے ہیں تو دوسری جانب سلنڈر میں ایل پی جی بھی گھروں میں استعمال ہوتی ہے۔

صحافی خلیق کیانی کہتے ہیں کہ دونوں کی قیمت کا تقابل اس طرح تو نہیں نکالا جا سکتا ہے کہ کوئی حتمی طور پر بتائے کہ کون سی گیس مہنگی ہے کیونکہ یہ گیس کی کھپت پر منحصر ہے کہ کون کتنی گیس استعمال کر رہا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھر نے کہا کہ بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت زیادہ ہے تاہم ’جس طرح گیس کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ مستقبل میں ایل پی جی سے مہنگی ہو جائے گی۔‘

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر بن گئےاعصام الحق نے کہا کہ جس طرح میں نے پوری دنیا میں کھیلتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا اسی طرح ایک صدر کے طور پر بھی کام کروں گا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلانپیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

’کھل کے کھیل پیارے‘ پی ایس ایل 9 کے اینتھم کا ٹیزر جاریپی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس میں گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ویڈیو: ہائی وے پر مسافر بردار طیارہ گاڑیوں پر آگراجنوب مغربی فلوریڈا ہائی وے پر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی اس دوران حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سابق وزیر اعظمی متحدہ پارٹیوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ وسط میں حکومت بنائیں گےسابق وزیر اعظمی متحدہ پارٹیوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ وسط میں حکومت بنائیں گے اور ملک کو معاشی مشکلات سے نکالیں گے۔
ذریعہ: BOLNETWORK - 🏆 9. / 63 مزید پڑھ »

کون بنے گا وزیراعظم؟ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیلاہور: نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین کی ملاقات میں آدھی ٹرم کیلئے نون لیگ اورآدھی ٹرم کیلئےپیپلزپارٹی کاوزیراعظم لانے پر غور کیا گیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »