نواز شریف کو واپس لانا آسان کام نہیں، شیخ رشید

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 31 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ہم اپنے دور میں کسی کو نہیں نکال رہے، دونوں جماعتیں این آر او کی تلاش میں ہیں، وزیرِ ریلوے شیخ رشید تفصیلات جانئے: DailyJang

وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ عمران خان کچھ بھی کر سکتے ہیں این آر او نہیں دیں گے، وہ نواز شریف کے جانے پر پہلے ہی پچھتا رہے ہیں، نواز شریف کو واپس لانا آسان کام نہیں، کوشش ہے کہ وہ واپس آئیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم اپنے دور میں کسی کو نہیں نکال رہے، دونوں جماعتیں این آر او کی تلاش میں ہیں، مگر عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے، عثمان بزدار قائم ہیں، عمران خان ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن تھکی ہوئی ہے، عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ مولانا جو چاہتے ہیں وہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی سے نہیں ملے گا، مولانا چاہتے ہیں کہ میرا سیاسی خانہ اجڑا ہوا ہے تو کسی کا کیوں آباد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون آئی ایم ایف سے بھی منظور ہوگا، فریٹ کی آن لائن بکنگ کا سوچ رہے ہیں، شالیمار کے کرائے میں 25 اگست سے 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مریم نواز نے پتھر نیب کو نہیں، شہباز شریف کی سیاست کو مارے: شیخ رشید
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

مریم نواز نے پتھر نیب کو نہیں شہباز شریف کی سیاست کو مارے: شیخ رشید
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

نواز شریف کو ملک میں واپس لانے کی کوششیں تیز کردیں، وزیر اطلاعات - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

نواز شریف کو ملک میں واپس لانے کی کوششیں تیز کردیں، وزیر اطلاعات - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کوششیں تیز کر دیں، میاں نواز شریف کو واپس لائیں گے: وزیر اطلاعات شبلی فرازاسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف باہر بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں، ہم انھیں واپس لائیں گے، قانون اپنا راستہ لے گا، ہماری کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

دفتر خارجہ سے درخواست کریں گے نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے: وزیر اطلاعاتوزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ کو کہیں گے نواز شریف کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں، ان کو پاکستان واپس لانا ضروری ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »