نباتات کے ذریعے ایڈز اور کینسر کی ادویات تیار کی جاسکتی ہیں، ماہرین - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 78 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 35%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

مزید پڑھیں: ExpressNews

آئی سی سی بی ایس کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ ایڈز اور کینسر جیسے امراض کے علاج کی راہیں قدرتی طریقہ علاج سے ہی ممکن ہوں گی۔ فوٹو: فائلبین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ متعدد خطرناک امراض سے مقابلے کرنے کے لیے ادویاتی پودوں پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو بین الاقوامی سمپوزیم کے آخری روز آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ سمپوزیم میں تقریباً20 ممالک بشمول جرمنی امریکا، برطانیہ، چین، سوئیڈن، ایران، عراق، ترکی، عراق، سری لنکا، انڈونیشیا، اذربائیجان، قازقستان، مصر، بنگلہ دیش، نیپال، سوڈان، نائجیریا، کیمرون اور برکینا فاسو کے 60 سائنسدانوں جبکہ صرف پاکستان سے تقریباً400 محققین نے شرکت کی۔ ملکی و غیر ملکی سائنسدانوں نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے موضوع پر متعدد لیکچرز...

بین الاقوامی مرکز اور مختلف ممالک کے تحقیقی اداروں کے درمیان تحقیقی معاہدے بھی طے پائے جبکہ بین الاقوامی سائنسدانوں نے بین الاقوامی مرکز میں بطور اُستاد خدمات انجام دینے میں دلچسپی کا بھی اظہارکیا۔ پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا ادویاتی نباتات کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے البتہ ان پر مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔ ملیریا، کینسر اور ایڈز جیسے امراض کے خلاف نئی ادویات کی تیاری میں یہ نباتات اہم ذریعہ ہیں، نیچرل پروڈکٹ کمیسٹری کو تیسری دینا میں مزید توجہ اور معاونت درکار ہے، مسلم دنیا میں سائنسی فکر کی روایت کمزور ہے، ہمیں مسلم ممالک میں سائنسی ثقافت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سائنس اقوام کے درمیان خلیج کو کم کرتی ہے۔ اس موقع پر غیر ملکی سائنسدانوں نے کہا اتنی بڑی اور منظم سائنسی کانفرنس کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے سمپوزیم کے شرکا اور پوسٹرمقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے محقیقین کے درمیان اسناد تقسیم کیں۔ نیچرل پروڈکٹ کیسٹری کے موضوع پر 4 روزہ15ویں بین الاقوامی سمپوزیم مہلک امراض کے خلاف ادویاتی پودوں سے نئی دواؤں کی تیاری کی سفارش کے ساتھ ختم ہوتا...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

ایکسپرس والو آپ کو ایک نیوز چلانے کی درخواست کی ہے کوئی مدد کی امید رکھ سکتے ہیں ہم آپ سے یا پھر یہ میڈیا بھی امراء کیلئے کام کرتا ہے؟ پلیز ہماری مدد کر دیجئے شکریہ

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

روس کی یوکرین کی جانب سے جنگی طیارہ گرانے کی خبر کی تردیدماسکو : روس نے یوکرین کی جانب سے جنگی طیارہ گرانے کی خبر کی تردید کردی اور کہا یوکرین کی مسلح افواج کی فضائی صلاحیتوں کو دبا دیا گیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ماہرین نے موت کے وقت انسان کا دماغ بند ہونے کی ویڈیو بنا لینیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ماہرین نے گزشتہ دنوں حادثاتی طور پر موت کے وقت انسان کا دماغ بند ہونے کی ویڈیو بنا ڈالی ، جس سے ایک حیران کن انکشاف سامنے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

ہم نے ملک کو K2 کے برابر پلاسٹک کی آلودگی دے دی ہے: ملک امین اسلممعاون خصوصی برائے کلائمٹ چینج و ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کو کے 2 کے برابر پلاسٹک کی آلودگی دے دی ہے۔ اس کا کام صرف نیازی بھڑوے کی تعریفیں کرنا ہی رہ گیا ہے کیا؟ وزیر ماحولیات کیا کر رہی ہے؟ اصل ستم ظریفی یہ ہے کہ آپ نے پلاسٹک ایک ایسی قوم کے ہاتھ میں دے دیا ہے جس کو یہ نہیں معلوم کہ پیشاب کہاں کرنا ہے۔ پلاسٹک تو صرف چالیس پچاس سال پرانی ایجاد ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

تحریک عدم اعتماد پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی خواہش ہے،شہبازشریف - ایکسپریس اردوعوام تنگ آچکے ہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے،شہبازشریف ھاھاھا۔۔۔۔پورا پاکستان خان کے ساتھ ہے ۔۔ھمت ہے تو آ جاو ہماری تو بالکل نہیں ہے اگر اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی تو عوام سیاست دانوں معاف نہیں کرے گی اب عوام کی نظریں صرف اپو زیشن کی طرف ہیں
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ان جنگی طیاروں کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟ روس نے وضاحت کردیروس اور یوکرین کے درمیان جنگ اب باضابطہ طور پر شروع ہوگئی ہے، یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے مختلف مقامات پر بمباری کی ہے مزید پڑھیں: Russia Ukraine Attack GeoNews Ya card mry say hydri or banaras ky darmiyan gir gya plz Jisko b mily contact kry isko dhondny m mri madad kry 03152118205 نیٹو کے ترجمان نے کہا ہے ہم روسی جارحیت کے خلاف یوکرائن کے لوگوں کے ساتھ بالکل ایسے کھڑے ہیں جیسے پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

روس کی یوکرین میں شیلنگ کے دوران بلڈنگ کے اپارٹمنٹ میں موجود نوجوان جاں بحقماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )روس نے یوکرین پر حملہ کرتے ہوئے زمینی ، سمندر اور فضائی راستے سے اپنے فوجیوں کو ملک میں پہنچاتے ہوئے پیش قدمی شروع کر دی ہے جبکہ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »