نانگا پربت پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی کی رفتار بہت کم ہے مگر ’توقع ہے آئندہ چند گھنٹوں میں وہ کیمپ ٹو تک پہنچ جائیں گے‘ - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 85 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 37%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نانگا پربت پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی کی رفتار بہت کم ہے مگر ’توقع ہے آئندہ چند گھنٹوں میں وہ کیمپ ٹو تک پہنچ جائیں گے‘

ڈاکٹر سعید بادشاہ جو اس وقت امدادی سرگرمیوں کی نگرانی بھی کررہے ہیں، کے مطابق جب ڈاکٹر آصف بھٹی کیمپ فور پر سنو بلائینڈنیس کا شکار ہوئے اس وقت ہی وہ فراسٹ بائیٹ کا بھی شکار ہو چکے تھے۔ جس کے اثرات اب مرتب ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’دونوں شام پانچ بجے کیمپ ٹو میں پہنچ گئے تھے۔ جن میں سے ایک ڈاکٹر آصف بھٹی اور اسفرافی کو ملنے کے لیے کیمپ ٹو سے اوپر روزانہ ہو چکے ہیں جبکہ دوسرا وہاں پر کھانے پینے اور رہائش کا انتظام کررہے ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’میں ان کے خاندان اور تمام دوستوں اور چاہنے والوں کے ایما پر اپیل کرتا ہوں کہ اگر ہیلی کاپیٹر کی مدد میسر نہیں ہے تو ہمارے پاکستانی کوہ پیما جس میں شمشال، نگر، اوشو، سدپارہ والے ماہر کوہ پیما مدد کو پہنچیں۔ یہ بہت ماہر اور تگڑے کوہ پیما ہیں اور یہ اس وقت ڈاکٹر آصف بھٹی کی مدد کرسکتے ہیں۔‘

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق آذربائیجان کے کوہ پیما اسفرافی، آصف بھٹی کو نیچے اترنے کے سفر میں مدد کر رہے ہیں۔ بیس کیمپ میں موجود لوگوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق آصف بھٹی نے اسفرافی کی مدد سے نیچے کا سفر صبح سویرے شروع کر دیا تھا۔ ان کا یہ سفر بہت آہستہ اور احتیاط سے ہو رہا ہے۔ اس وقت تک وہ کیمپ تھری میں نہیں پہنچے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیس کیمپ پر بھی رضا کار ان کی مدد کے لیے موجود ہیں۔بدھ کے روز بی بی سی کو کئی کوہ پیماؤں اور بیس کیمپ پر موجود کوہ پیماؤں نے بتایا تھا کہ ڈاکٹروں کے مطابق آصف بھٹی کی مدد کے لیے آج کا دن بہت اہم ہے اور بہت کچھ کا دارومدار اس بات پر ہے کہ وہ کیمپ ٹو تک کیسے پہنچ پاتے...

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق اس سے قبل ڈاکٹر آصف بھٹی نے براڈ پیک کی آٹھ ہزار میٹر سے زائد چوٹی بھی سر کرنے کی کوشش کی تھی مگر انھیں اس میں کامیابی نہیں ملی تھی جبکہ اس سے پہلے یہ سات ہزار سے بلند سپانٹک کی چوٹی کو سر کرنے کے علاوہ پانچ اور چھ ہزار میٹر کے کئی پہاڑ سر کر چکے ہیں۔قراقرم ایکپیٹیشن سے تعلق رکھنے والے اور ممتاز کوہ پیما محبوب علی نے بتایا تھا کہ ’اب تک مجھے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آصف بھٹی اس وقت جسمانی طور پر بالکل ٹھیک ہیں اور ان کا حوصلہ بھی بلند ہے۔ ان کی مدد کے لیے بیس...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نانگا پربت سرکرنے کی مہم، پھنسنے والے کوہ پیما آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئےگلگت بلتستان: (دنیا نیوز) نانگا پربت کیمپ 4 پرموسم کی خرابی کے باعث پھنسے والے کوہ پیما آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

وزیراعظم شہباز شریف کا کوہ پیما کے بیٹے واصف کی اپیل کا نوٹسوزیراعظم شہباز شریف کا کوہ پیما کے بیٹے واصف کی اپیل کا نوٹس مزید تفصیلات ⬇️ AsifBhatti PMShehbazSharif PMLNGovt GilgitBaltistanGovt Pakistan Mountaineer Notice Son Wasif RescueOrder NangaParbat CMShehbaz GovtofPakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم شہباز شریف کا کوہ پیما کے بیٹے واصف کی اپیل کا نوٹسوزیراعظم شہباز شریف کا کوہ پیما کے بیٹے واصف کی اپیل کا نوٹس AsifBhatti PMShehbazSharif PMLNGovt GilgitBaltistanGovt Pakistan Mountaineer Notice Son Wasif RescueOrder NangaParbat CMShehbaz GovtofPakistan
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

نانگا پربت میں پھنسے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی کو تاحال ریسکیو نہ کیا جاسکاآصف بھٹی کی مدد کیلئے دو غیر ملکی کوہ پیما بھی کیمپ فور پر رک گئے ہیں
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

پولینڈ کے کوہ پیما نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق - ایکسپریس اردو38 سالہ کوہ پیما نے نانگا پربت چوڑی سر کی اور واپسی پر اُن کی طبیعت خراب ہوئی، وہ 26 ہزار فٹ کی بلندی پر انتقال کرگئے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

نانگا پربت پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی ’جسمانی طور پر ٹھیک ہیں اور ان کا حوصلہ بلند ہے‘ - BBC News اردوخونی پہاڑ کے نام سے مشہور نانگا پربت کے کیمپ فور میں سات ہزار میٹر سے بلند مقام پر پھنسے پاکستانی ہوئے کوہ پیما ڈاکٹر آصف بھٹی منگل کے روز صبح کے وقت دوسرے کوہ پیماؤں کی مدد سے نیچے اترنے کی کوشش شروع کریں گے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »