ناروے: مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں تیسرا جلوس

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 54 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ناروے: مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں تیسرا جلوس ويڈيو لنک: DailyJang

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں شہر کے مرکزی علاقے میں ایک بڑا جلوس نکالا گیا۔

جلوس کا اہتمام کشمیر اسکینڈے نیوین کونسل ناروے، سماجی شخصیت محسن راجہ کی تنظیم نارویجن پاکستانی سوشل نیٹ ورک اور دیگر سماجی، سیاسی، مذہبی شخصیات اور تنظیموں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اسکینڈے نیوین کونسل کے سربراہ سردار علی شاہنواز خان نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی محاصرے میں غذائی قلت کا شکار ہو رہے ہیں، انہیں ضروری ادویات بھی میسر نہیں۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیرِ اطلاعات قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے بھارتی فوج کے محاصرے میں مقبوضہ کشمیر کے عوام انتہائی سخت مشکلات کا شکار ہیں، ناروے نوبل انعام دینے والا امن پسند ملک ہے اور ہمیں امید ہے کہ ناروے کشمیریوں پر مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

مقررین نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، بھارت نے 7 دہائیوں سے اس کے بڑے حصے پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اب مودی حکومت نے اپنے ملک کے آئین کی دو شقوں کو ختم کر کے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کر دی ہے اور اس علاقے کو بھارت میں شامل کر لیا ہے، خطۂ کشمیر ہرگز بھارت کا حصہ نہیں اور بھارت نے اس علاقے پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم کا دنیا پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حالت زار کا نوٹس لینے پر زوروزیراعظم کا دنیا پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حالت زار کا نوٹس لینے پر زور PMIMRANKHAN ImranKhanPTI pid_gov MoIB_Official OccupiedKashmir KashmirStillUnderCurfew KashmirisFightTillFreedom KashmirBleedsForJustice Oman KashmirBanayGaPakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر: کرفیو کے خاتمے کیلئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ہنگامی مہم کا آغازمقبوضہ کشمیر: کرفیو کے خاتمے کیلئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ہنگامی مہم کا آغاز OccupiedKashmir AmnestyInternational India LetKashmirSpeak KashmirStillUnderCurfew KashmirBleedsForJustice
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر: کرفیو کے خاتمے کیلئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ہنگامی مہم کا آغازمقبوضہ کشمیر: کرفیو کے خاتمے کیلئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ہنگامی مہم کا آغاز KashmirWantsFreedom
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر: لینڈلائن سروس کی بحالی کے دعوے، رابطوں میں مشکلات کی شکایات - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر میں جبر کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیںمقبوضہ کشمیر میں جبر کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں ويڈيو لنک: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

امریکہ کا بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام پر زورامریکہ کا بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام پر زور USA India OccupiedKashmir HumanRightsViolations KashmirStillUnderCurfew KashmirBleedsForJustice
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »