مہنگائی : تیل کی عالمی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 20 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 11%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے پیش نظر دنیا بھر میں مہنگائی کے طوفان کا قوی خدشہ لاحق ہے۔

پوری دنیا کو حالیہ مہنگائی کی لہر نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس پر ستم یہ کہ اس میں مزید اضافے کا قوی امکان ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔کے مطابق چین میں بڑھتی ہوئی طلب اور دوسری جانب روس اور سعودی عرب کی طرف سے پیداوار میں کمی سے تیل کی قیمت میں 30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ برینٹ کروڈ کی قیمت گزشتہ ہفتے 10 ماہ کی بلند ترین سطح 94 ڈالر فی بیرل پر پہنچی جو جون میں 72 ڈالر فی بیرل تھی، روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سہ ماہی میں یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔ دوسری طرف برطانیہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ موٹرنگ کی تنظیم آر اے سی کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ایندھن کی اوسط قیمت 1.52 پاؤنڈ فی لیٹر رہی جو جون میں 1.43 پاؤنڈ تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔