مہنگائی نہیں ہوگی تو ملک رک جائے گا کرک میں غربت ہوگی لیکن ملک میں نہیں ہے وزیر دفاع کی بات پر اسمبلی میں قہقہے لگ گئے

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

'مہنگائی نہیں ہوگی تو ملک رک جائے گا، کرک میں غربت ہوگی لیکن ملک میں نہیں ہے' وزیر دفاع کی بات پر اسمبلی میں قہقہے لگ گئے

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو مشکلات سے نکالا، ملک میں کہیں غربت نہیں ہے۔ جس ملک میں مہنگائی نہیں ہوگی تو وہ ملک رک جائے گا، نہ کوئی اگائے گا، نہ کوئی صنعت چلائے گا اور کاروبار نہیں ہوگا تو کس طرح ملک چلے گا؟ امریکہ اور یورپ سمیت پوری دنیا میں مہنگائی ہے۔

نہوں نے کہا کہ یہ بالکل غلط پراپیگنڈا ہے کہ لوگ بھوکے ہوگئے ہیں، ہمارے صوبے میں کوئی کچا مکان دکھا دے تو ہم کہیں گے کہ یہ ملک پیچھے جا رہا ہے۔ پولیس میں اہم عہدے پر تعینات افسر کو ہٹانے کے لیے وزیراعظم نے خط لکھ دیا؟ اس افسر کے خلاف کیا شکایات تھیں؟ آپ بھی جانیں پرویز خٹک کی جانب سے غربت کے حوالے سے انوکھی منطق پیش کیے جانے پر اسمبلی میں قہقہے لگ گئے۔ یہاں تک کہ حکومتی ارکان سے بھی ہنسی نہ چھپائی گئی۔ ایک رکن نے تو لقمہ بھی دے دیا کہ کرک میں غربت ہے۔ اس پر وزیر دفاع نے کہا کہ وہاں ہوگی لیکن ملک میں کوئی غربت نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں جو کام ہوئے وہ ان کی فہرست لے آئیں، اگر ن لیگ کی کارکردگی بہتر ہوتی تو پنجاب انہیں مسترد کرتا؟ یہ عوام کی خدمت کے لئے نہیں بلکہ حکمران بننے کیلئے آتے ہیں، ان کے دور میں کارخانے بند تھے جو آج چل پڑے ہیں، عمران خان کے صحیح فیصلوں سے ملک کی معیشت بہتر ہوئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

برازیل میں کووڈ سے پانچ لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں، ملک بھر میں مظاہرے - BBC News اردوصدر بولسونارو پر ایک مربوط قومی حکمتِ عملی کا نفاذ نہ کرنے اور ویکسینز، لاک ڈاؤنز اور ماسک کی پابندیوں کے متعلق اُن کے شک کے باعث شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ WHAT GOD HAS DESTINED SHALL HAPPEN. WELL EFFORTS MAKE SUCCESS. اللہ اکبر
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

پاکستان میں کورونا ویکسین کی قلت، بیرون ملک جانیوالےافراد نوکریاں خطرے میں پڑ گئیںلاہور: پنجاب میں آسٹرازینیکا کی قلت کے باعث بیرون ملک جانیوالے افراد کی نوکریاں خطر ے میں پڑ گئیں، حکومت سے ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہسندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 550 روپے اضافے سے ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

بے گناہوں کا قتل دہشتگردی ہے اس میں کوئی شک نہیں فواد چودھریاسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بے گناہوں کا قتل کرنا دہشتگردی ہے ، اس میں ملوث افراد
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سندھ میں جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کے نام پر آمریت ہے:فواد چوہدریسندھ میں جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کے نام پر آمریت ہے:فواد چوہدری Islamabad fawadchaudhry PTIofficial MediaCellPPP SindhCMHouse BBhuttoZardari MoIB_Official GovtofPakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

نسلہ ٹاور سے متعلق سپریم کورٹ کا آرڈر میں نے نہیں پڑھا، سعید غنیجب تعمیرات شروع ہو رہی ہوتی ہیں تو روکنا آسان ہوتا ہے، لیکن بد قسمتی سے نہیں روکا گیا، سعید غنی تفصیلات جانیے: DailyJang پیپلزپارٹی کے عظیم کرتا دھرتا اور سندھ حکومت کے اہم عہدیدار یہ تو بتاؤ کہ جس تعمیرات کو سپریم کورٹ نے توڑنے کے احکامات دیئے ہیں ان کو تعمیر کرنے کی اجازت کس نے دی اس کو سامنے لاؤ اس طرح کی تعمیرات میں سے ہونے والے فائدے میں سعید غنی کا بڑا حصہ ہو گا کس نے روکنا تھا، زمہ داری کس کی ہے ، کیا زمہ داروں کا تعین ہو گیا ہے کیا سزا دے رہے ہیں، کسی ترقی یافتہ ملک کی شہریت؟
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »