مُردوں کے سونے کے دانت چوری کرنے والا گورکن گرفتار

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مُردوں کے سونے کے دانت چوری کرنے والا گورکن گرفتار تفصیلات جانئے : DailyJang

کفن چوری سے متعلق باتیں تو آپ نے سنی ہی ہوں گی، لیکن جرمنی ایک ایسے گورکن کو گرفتار کیا ہے جو طویل عرصے تک رات کے وقت قبر کھود کر مُردوں کے سونے کے دانت نکالتا رہا۔

جرمنی کے شہر وارزبرگ میں پولیس نے اس گورکن کے گھرسے 11 سونے کے دانتوں کے علاوہ انگوٹھی اور کچھ دیگر زیورات برآمد کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وارزبرگ کے قریبی گاؤں کے کچھ افراد کو شبہ ہوا کہ ان کے مرنے والے عزیزوں کی قبروں کو کھول کر دوبارہ بند کیا گیا ہے جس کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ لوگوں کی رپورٹ پر پولیس نے چند روز قبرستان کا جائزہ لیا جس سے یہ تاثر پختہ ہوا کہ اس میں گورکن ملوث ہوسکتا ہے۔

اس کے بعد پولیس نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے 30 گرام سونے کی اشیا برآمد ہوئیں جن میں سونے کے 11 دانت بھی شامل تھے۔ پولیس نے گورکن کو حراست میں لے لیا۔ خیال یہی ہے کہ گورکن تجہیز و تکفین کے دوران مُردوں کو جانچ لیا کرتا تھا اور جن کے دانت سونے کے ہوتے، بعد میں قبر کھود کر انہیں نکال لیا کرتا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات