مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، 24 اور 25 اگست کو کراچی میں بارش کا امکان

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مون سون سسٹم مغرب کی جانب ہونے سے سندھ میں وسیع پیمانے پر بارش کا باٰعث بن سکتا ہے: سردار سرفراز

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ وسطی بھارت میں موجود مون سون سسٹم سندھ پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں 24 اور 25 اگست کو کراچی میں بادل برس سکتے ہیں۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں وسطی بھارت پر موجود ہے جو بھارتی ریاست راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 23 اگست کو مون سون سسٹم مشرقی سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی، وسطی و بالائی سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم کے دو ٹریک موسمیاتی نقشے دکھا رہے ہیں، پہلے ٹریک میں مون سون سسٹم کا رخ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کی جانب بھی ہو سکتا ہے، دوسرے ٹریک میں اس کا رخ مغرب کی جانب بھی ہو سکتا ہے، مغرب کی جانب ہونے پر سسٹم سندھ میں وسیع پیمانے پر بارش کا باٰعث بن سکتا ہے۔ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں 24 سے 25 اگست کی شام تک بارش کا امکان رہے گا جبکہ بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی سمیت سندھ میں مزید بارشوں کی پیشگوئی - ایکسپریس اردوسابقہ مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

آئندہ ہفتے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کی پیشگوئیآئندہ ہفتے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کی پیشگوئی Karachi WeatherUpdates WeatherForecast MonsoonRains MonsoonSession Sindh Detail News👇
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کراچی والے ہوجائیں تیار؛ 23 اگست سے ایک بار پھر تیز بارشوں کا امکانکراچی والے ہوجائیں تیار، 23 اگست سے ایک بار پھر تیز بارشوں کا امکان
ذریعہ: BOLNETWORK - 🏆 9. / 63 مزید پڑھ »

سندھ حکومت مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کیساتھ کھڑی ہے: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہکراچی: سندھ حکومت مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ، ہر ممکن مدد کی جائے گی ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی متاثرین کو یقین دہانی ۔سانگھڑ میں
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

بارشوں سے طغیانی کا امکان،کراچی میں سمندر میں نہانے اور شکار پر پابندی عائدنوٹیفکیشن کے تحت پابندی کا اطلاق 19 اگست سے 31 اگست تک کے لیے ہوگا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

امریکاسڑک پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران چھوٹا طیارہ گر کر تباہپائلٹ معمولی زخمیویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے طیارے کا اگلا حصہ زمین سے ٹکرا کرہ تباہ ہو جاتا ہے ،آگ نہیں لگی امریکی ریاست فلوریڈا میں سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »