ملک کو بحران میں لانے میں جنرل باجوہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے: عمران خان

  • 📰 NeoNewsUR
  • ⏱ Reading Time:
  • 62 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

06:10 PM, 8 Jan, 2023, اہم خبریں, پاکستان, کراچی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو بحران میں لانے میں جنرل باجوہ کا بہت

کراچی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو بحران میں لانے میں جنرل باجوہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے جس کے باعث پاکستان آج یہاں کھڑا ہے ۔ جنرل باجوہ کو میں نے اس حوالے سے بتایا تھا اور شوکت ترین کو بھی ان کے پاس بھیجا تھا ۔

پی ٹی آئی کے خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں بحران پیدا ہونے والا ہے اس کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی ۔ پاکستان جب ٹوٹ کر بنگلا دیش بنا تو وہ بھی ملک کیلئے بہت بڑا بحران تھا ۔ ہم سب کو مل کر ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرنی ہے ۔ تیاری کر رہے ہیں پاکستان کو اب دلدل سے کیسے نکالنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آتے ہیں ، یہ فیصلہ کن موڑ ایسے ہوتے ہیں جہاں ملک تباہی یا خوشحالی کی طرف جاسکتا ہے ۔ پاکستان آج معاشی اور سیاسی طور پر فیصلہ کن...

عمران خان نے کہا کہ 90 کی دہائی سے پہلے پاکستان بھارت سے آگے تھا لیکن ان دونوں کرپٹ خاندانوں کی پارٹنرشپ سے پاکستان پیچھے چلا گیا ۔ زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن سے متعلق دنیا میں کتابیں لکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم دھڑے ایک ہو رہے ہیں اور باپ پارٹی پیپلز پارٹی سے مل رہی ہے ۔ مسلم لیگ کو پنجاب میں لانے کی کوشش کی جائے گی ۔ خیبرپختونخوا میں زور لگایا جارہا ہے کسی طریقے سے پی ٹی آئی کو کمزور کیا جائے ۔ پولیٹیکل انجینئرنگ کرکے اگر کمزور سیٹ اپ لایا گیا تو ملک سنبھالا نہیں جاسکے گا ۔ اداروں سے کہتا ہوں یہ وقت ملک کو سنبھالنے کا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بیلٹ بکس کے ذریعے ہم ملک میں پُرامن انقلاب لانا چاہتے ہیں ۔ پاکستان کی بدقسمتی ہے ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 20. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات