ملکی ترقی کیلیے ناپسندیدہ فیصلے بھی کریں گے، وزیراعظم

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی استحکام کا ہے ملکی ترقی کے لیے ناپسندیدہ فیصلے بھی کرنا پڑے تو کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی استحکام کا ہے۔ معاشی استحکام کیلیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا ملکی ترقی کے لیے ناپسندیدہ فیصلے بھی کرنا پڑے تو کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سندھ اور پنجاب سمیت کسی بھی صوبے کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ ہمیں آپس میں ہم آہنگی اور یکسوئی کی ضرورت ہے۔ چاروں صوبوں کی ترقی کے لیے مواقع بروئے کار لائیں گے اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کل کراچی میں موجود تھے۔ امید کرتے ہیں آئندہ ہفتوں میں سرمایہ کاری کیلیے غیر ملکی وفد آئیں گے اور آنے والے مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ بھی ملک میں آئے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن کے نتیجے میں وفاق میں اسپلٹ مینڈیٹ ہے۔ مراد علی شاہ سے بھائیوں جیسا تعلق ہے۔ وفاقی وزرا سے گزارش کروں گا کہ سندھ سے قریبی تعلق رکھیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی اور صوبائی کابینہ کی جانب سے شہباز شریف کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے 2022 میں مل کر سفر شروع کیا تھا۔ اچھی بات ہے کہ ہماری اور آپ کی طرف سے وہی لوگ چیزیں سنبھال رہے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت سندھ کی نمائندگی بہت زیادہ ہے اور سندھ کے عوام کو آپ سےبہت امیدیں ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جمہوری ترقی کیلئے ناپسند فیصلے بھی کرنے پڑیں گے: وزیراعظمصوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے تو سرمایہ کاری آئے گی: شہباز شریف
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئےایرانی صدر چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ وہ لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ایران کا اسرائیل کے بعد اردن کیخلاف بھی کارروائی کرنے کا اشارہاسرائیل کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے: ایران
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظمبشام واقعہ سے پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، دشمن کی سازشیں ناکام بنانا مشترکہ ذمے داری ہے، خطاب
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

وہ 5 خوبصورت مقامات جہاں جانا سختی سے منع ہےکسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے سیاحت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی بدولت ملکی خزانے کو بڑے پیمانے پر زر مبادلہ بھی حاصل
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ نئے پروگرام پر بات چیت کیلئے تیارپاکستان کے ساتھ آئندہ مہینوں میں نئے پروگرام پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں جبکہ پاکستانی ترقی سے متعلق پیش گوئی آئندہ ہفتوں میں جاری کریں گے: آئی ایم ایف ترجمان
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »