مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ، ایک سال کے دوران 214 کشمیری شہید

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک سال سے غیرقانونی محاصرہ کے دوران 214 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے تیرہ سو نوے کشمیری زخمی ہوئے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu IOK

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک سال سے غیرقانونی محاصرہ کے دوران 214 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے تیرہ سو نوے کشمیری زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری نوجوان برہان وانی کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہادت نے تحریک آزادی کشمیرمیں نئی روح پھونک دی، مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہوگئے، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران بھارتی فورسز نے 214 کشمیری شہید کئے ، شہید ہونے والوں میں 4 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں متعدد کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے 1390 کشمیری زخمی ہوئے، اس دوران 84خواتین کیساتھ زیادتی کی گئی اور 946 مکانات کو نقصان پہنچایا۔ کےایم ایس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران 13 ہزار 680 کشمیریوں کو گرفتار کیا ، گرفتار ہونے والوں میں بزرگ خواتین سمیت کشمیری لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

قابض فوجیوں نے ظلم کی تاریخ رقم کرتے ہوئے پیلٹ گنوں سے 10 ہزار 240 کشمیریوں کونشانہ بنایا، جس سے درجنوں کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے، جبکہ تین سو پچاسی افراد کو دیکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے جولائی میں 24 کشمیریوں کو شہید کیامقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے جولائی میں 24 کشمیریوں کو شہید کیا تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر: جولائی میں سرچ آپریشن اور جعلی مقابلوں کے دوران 24 کشمیری شہید
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحی پر بھارت کی ریاستی دہشتگردی، نماز اورقربانی پر پابندیاں - ایکسپریس اردومقبوضہ کشمیر میں عیدِ الاضحی پر بھارت کی ریاستی دہشتگردی، نماز اورقربانی پر پابندیاں -
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر: جولائی میں سرچ آپریشن اور جعلی مقابلوں کے دوران 24 کشمیری شہید
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

عید الا ضحی پر مقبوضہ کشمیر چھاؤنی میں تبدیل نماز عید سے قبل مساجد کو تالے لگادیےعید الا ضحی پر مقبوضہ کشمیر چھاؤنی میں تبدیل، نماز عید سے قبل مساجد کو تالے لگادیے EidulAdha2020 OccpiedKasmir KashmirStillUnderSiege KashmirBleeds MosquesLocked EidNamaz Banned IndianArmy Brutality Martyrs
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر5 اگست، آئی ایس پی آر کا نیا ترانہ جاریبھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو رواں ماہ 5 اگست کو ایک سال مکمل ہو جائے گا، اس موقع پر کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا ترانہ جاری کیا گیا ہے
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »