معذور کتے کی نابینا لومڑی سے مثالی دوستی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

معذور کتے کی نابینا لومڑی سے مثالی دوستی، ویڈیو دیکھیں ARYNewsUrdu

آپ نے کتے کی انسان کے ساتھ دوستی اور وفاداری کے حوالے سے بہت سے قصے سُن رکھے ہوں گے مگر اب کی بار ایک ایسی کہانی سامنے آئی جسے سُن کر آپ کا دل پگھل جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک معذور کتے اور نایبنا لومڑی کی مثالی دوستی ہے، دونوں دوست ایک دوسرے کے بغیر کہیں نہیں جاتے۔ پیدائشی معذوری کی وجہ سے کتے کی دو پچھلی ٹانگیں نہیں تھی، مالک نے ڈاکٹرز کی تجویز پر اپنے کتے کے لیے دو پہیوں والی واکر لے لی، جو اُس کے لیے وہیل چیئر کا کام کرتی ہے۔

یہ واکر یا وہیل چیئر لینے کے بعد کتے کو اب چلنے میں دشواری نہیں ہوتی، اسے کمر پر باندھ دیا جائے تو کتا گھوم پھر کر واپس آجاتا ہے۔ برطانیہ کے مغربی علاقے کے رہائشی نے بتایاکہ انہوں نے دو ماہ قبل ایک سال عمر کی لومڑی خریدی جو قوت بصارت سے محروم نکلی۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب میں نے لومڑی کی بینائی نہ ہونے کا سُنا تو پریشانی ہوئی مگر میرے کتے نے اس پریشانی کو ختم کردیا۔انہوں نے بتایا کہ کتے اور لومڑی کو ملے ایک سال ہوگیا، دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہتے، جب یہ گھر سے باہر نکلتے ہیں تو ’جیک‘ کتا آگے آگے جبکہ ’انا لاپاز‘ لومڑی اُس کے پیچھے پیچھے چلتی ہے۔ کتا غلط جانے پر بھونک کر لومڑی کو درست راستے پر لے کر آتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات