مسلم لیگ نون نے سی سی پی او لاہور کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

موٹروے زیادتی کیس: نون لیگ نے سی سی پی او لاہور کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا مکمل تفصیل جانیے:

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون سی سی پی او لاہور کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور کو نوکری سے نکالا جائے اور عبرت کا نشان بنایا جائے۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موٹر وے پر اندوہناک واقعہ رونما ہوا، خاتون کیساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، محافظ مجرموں کی حفاظت، معصوموں پر الزام لگاتے ہیں، سی سی پی او کہتے ہیں خاتون رات کو باہر کیوں نکلی؟ سی سی پی او خاتون نے پٹرول چیک کیوں نہیں کیا ؟ سی سی پی او کہتے ہیں حیران ہوں خاتون ڈرائیور کیساتھ کیوں نہیں تھی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا سی سی پی او اس بات پر حیران نہیں کہ پولیس موقع پر کیوں نہیں پہنچی، پولیس اس بات پر الجھی رہی کہ کس کی حدود ہے، وزیراعظم اور پوری ریاست کی خاموشی ظلم ہے، سی سی پی او لاہور کا بیان مجرموں کا ساتھ دے رہا ہے، سی سی پی او کا بیان تحقیقات پر اثرانداز ہو رہا ہے، سی سی پی او کہتے ہیں خاتون فرانس سمجھ کر نکلی، سی سی پی او کہتے ہیں فرانس میں خواتین محفوظ ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا مشیر داخلہ سی سی پی او کے بیان کا دفاع کر رہے ہیں، سی سی پی او نے وضاحت دیتے ہوئے کہا میرے بیان کا غلط مطلب لیا گیا، سی سی پی او صاحب! اس ماں کے ساتھ 3 بچے تھے، حفاظت آپ کی ذمہ داری تھی، لاڈلے نے سی سی پی او کو رکھنے کیلئے آئی جی پنجاب کو تبدیل کر دیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مسلم لیگ نون نے سی سی پی او لاہور کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

سی سی پی او لاہور عمر شیخ۔۔کیا سی سی پی کے عہدے کے لائق ہیں ۔۔؟؟
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

مسلم لیگ ن نے آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ،لیگی رہنما ملک محمد احمد نے آئی جی پنجاب کی تعینات
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سی سی پی او لاہور کے بیان پر علی پرویز ملک کا تبصرہ ۔۔
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

آئی سی سی ٹی ٹونٹی کی تازہ رینکنگ جاری، بابر اعظم ٹاپ پوزیشن سے محروم
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

ای سی سی اجلاس: نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز سپیکٹرم کیلئے کمیٹی قائم کرنیکی منظوریاسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں براڈ بینڈ خدمات میں بہتری کے لئے نیکسٹ جنریشن موبائل سپیکٹرم (این جی ایم ایس) کے اجراءکے ضمن میں این جی ایس ایم کے فروخت نہ ہونے والے سپیکٹرم کے اجراءکے لئے کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »