مریم نواز کی خواتین ونگ کو گھر گھر انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 26 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مریم نواز کی خواتین ونگ کو گھر گھر انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت Maryamnawaz PMLN Electioncampaign Lahore Elections

اجلاس میں لاہور کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں ن لیگ لاہور کے صدر سیف کھوکھر، ن لیگ لاہور خواتین ونگ کی صدر سعدیہ تیمور نے بھی شرکت کی، مریم نواز کو لاہور کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مریم نواز نے خواتین ونگ کو گھر گھر انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں لاہور کے متوقع ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر امیدواروں بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر سابق خواتین کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر مریم نواز شریف نے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست ازسرنو مرتب کرنے کی ہدایت کی، پارٹی اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا، اس دوران یونین کونسل سے لے کر صوبائی حلقہ کی تنظیموں بارے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات