مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیس: نیب کی استدعا پر سماعت ملتوی | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

MaryamNawaz

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نیب کی استدعا منظور کرکے سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، مریم نواز کے وکیل کے عدالت میں جواب جمع کرایا، نیب نے مریم نواز کا جواب دیکھنے کےلئے وقت مانگ لیا، عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔

مسلم لیلگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا جواب میں کہنا ہے کہ نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے، نیب سیاسی انجینئرنگ کا کردار ادا کر رہا ہے، نیب کی درخواست سے بظاہر لگتا ہے کہ چیئرمین نیب حکومت کے ترجمان ہیں۔ جواب میں مریم نواز نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر مل میں ضمانت منظور کی، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کا موقف سننے کے بعد میرٹ پر ضمانت منظور کی تھی۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیب کا کام کرپشن روکنا ہے سیاسی بیانات پر کارروائی کرنا نہیں، حکومتی ایما اور سیاسی بنیادوں پر نیب کارروائی کر رہا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات