مریم صفدر نے وی وی آئی پی طریقے سے جیل کاٹی: فیاض الحسن چوہان

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مریم صفدر نے وی وی آئی پی طریقے سے جیل کاٹی: فیاض الحسن چوہان مکمل تفصیل جانیے:

لاہور: فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے وی وی آئی پی طریقے سے جیل کاٹی، 10 سال حکومت میں رہے لیکن جیلوں کی حالت زار پر توجہ نہ دی، ان کا فوری کورونا ٹیسٹ کیا جائے اور مثبت آنے پر انہیں قرنطینہ کر دیا جائے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا آپ یہ کہیں کہ صبح اٹھانے کی ذمہ داری بھی حکومت کی ہے، مریم نواز کو جیل کی کینٹین سے کھانا منگوانے کی اجازت تھی، بیگم صفدر کافی، سینڈوچ اور چائے خود بناتی تھیں، ان کو بہترین ٹائلز والے واش روم دیئے گئے، بیگم صفدر کو ایک سال بعد یاد آیا کہ جیل میں چوہوں والا کھانا دیا جاتا تھا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا علیم خان نے چند ہفتے جیل کاٹی، کروڑوں روپے جیلوں کی بہتری کیلئے لگائے، علیم خان اب بھی قیدیوں کی بہتری کیلئے معاونت کر رہے ہیں، 3 دن یہ عام قیدی کی طرح جیل کاٹیں گے تو نسلیں یاد آجائیں گی، جیل حکام کو کہا شہباز شریف،حمزہ سے غیرانسانی رویہ نہ رکھا جائے۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ نواز شریف صحت کو نظرانداز کرتے ہیں، مریم صفدر خود کو فٹ رکھنے کیلئے ڈائٹ کرتی ہیں، کوٹ لکھپت، اڈیالہ جیل میں ان کے اپنے سپرنٹنڈنٹ لگائے ہوئے ہیں، جس سپرنٹنڈنٹ کو آپ نے تعینات کیا وہ غیر انسانی سلوک کرے گا ؟ مریم صفدر کو لان تک کی رسائی جیل میں میسر تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

MaryamNSharif سنو! ایک چکن چوہا سینڈوچ بنا دو پلیز 🤣🤣🤣

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔