مردان:دادا سے اشیاءلینے پر سفاک باپ نے بچی پر تشدد کر کے قتل کردیا

  • 📰 24NewsHD
  • ⏱ Reading Time:
  • 30 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ضلع مردان کے علاقےگڑھی کپورہ میں سفاک باپ نے اپنی کم سن بچی کو شدید جسمانی تشدد کانشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتاردیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع مردان کے پولیس سٹیشن گڑھی کپورہ کے حدود میں پیش آیا، جہاں پر مبینہ ملزم ظہور نے اپنی 15سالہ بچی ثانیہ گل کو دادا سے کھانے پینے کی اشیاء لینے پر قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم نے دو شادیاں کی ہیں پہلی بیوی طلاق لےچکی ہے جبکہ دوسری بیوی میکے ناراض گئی ہے،وقوعہ کے روزتانیہ گل کے دادا عبد رحمان نے نواسوں کے لئے کھانے اور دیگر اشیاء لاکر گھر میں دیں جس پر ظالم باپ مشتعل ہوگیا اوراپنی بیٹی ثانیہ گل کو پکڑکرگھونسوں،مکوں اور ڈنڈوں سے مارپیٹ کر قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق باپ بچی کو قریبی ہسپتال لایا جہاں ڈاکٹروں نے بچی پر تشدد اورموت کی تصدیق کردی،موت کی تصدیق پرملزم باپ بیٹی کی لاش ہسپتال میں چھو ڑکرفرار ہوگیا۔دوسری جانب پولیس سٹیشن گڑھی کپورہ نے مقتولہ کی بہن خدیجہ کی رپورٹ پر ملزم باپ ظہور ولد عبد رحمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 19. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی:7 ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 80 سے زائد شہریوں کا قتل، 16 ہزارسے زائد موبائل سے محرومکراچی: شہر قائد میں رواں سال کے 7 ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 80 سے زائد شہریوں کو قتل کردیا گیا جبکہ 16 ہزارسے زائد شہری موبائل فون سے محروم ہوگئے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بیٹے نے جب ماں پر ہاتھ اٹھایا تو۔۔۔۔۔!!گھریلو جھگڑے کے بعد سفاک بیٹے نے بوڑھی ماں کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا، متاثرہ خاتون نے دل دہلا دینے والی روداد سنادی
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اسکول سے واپس گھر جاتی کمسن بچی پر گائے کا وحشیانہ حملہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرلبھارتی ریاست چنئی سےایک خوفناک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسکول سے گھر واپس آنے والی کمسن بچی پر گائے نے وحشیانہ حملہ کر دیا۔
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

سابق آئی جی کے پی صلاح الدین محسود کے بھائی اغوا کے بعد قتلاغوا کاروں نے حبیب محسود کو منزئی کے مقام پر فائرنگ کرکے قتل کیا: پولیس
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

گھریلو ملازمہ تشدد کیس: ’بھول جائیں کہ ملزم جج کی اہلیہ ہیں،عدالت انصاف کرے گی‘ - BBC News اردواسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس میں مرکزی ملزمہ سومیا عصم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »