مراد سعید کی بنی گالا میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 29 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مراد سعید کی بنی گالا میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ARYNewsUrdu muradsaeed BaniGala

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کی بنی گالا میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ جاری کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ مراد سعید بنی گالہ میں موجود کپتان کے ٹائیگرز کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں جو عمران خان کو امپورٹڈ حکومت سے بچانے کے لیے موجود ہیں۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مزید کہا گیا ہے کہ مراد سعید نے پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کا جذبہ بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ایک شاٹ پر زوردار ہٹ لگائی جیسے وہ پارلیمنٹ کے اندر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف لگایا کرتے تھے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات