مخالفین پر گولیاں چلا کر ووٹ کو عزت نہیں دلوائی جاسکتی۔۔ بلاول بھٹو مسلم لیگ ن پر برس پڑے

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نکیال(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے صدر چودھری لطیف اکبرپر حملہ ووٹ کو عزت دینے

کی باتیں کرنے والوں نے کروایا ہے ،یہ حملہ قابل مذمت ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کو کہتا ہوں کہ مخالفین پر گولیاں یاپتھر برسا کر ووٹ کو عزت نہیں دلوائی جاسکتی، ووٹ کوعزت عوام کی خدمت سے ملتی ہے، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے ن لیگ کی ترقی اورعمران خان کی تبدیلی کو دیکھ لیاہے،عمران خان نے ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کر کے لوگوں کوبےروزگارکردیا،50لاکھ گھربنا نے کاوعدہ کیالیکن انکروچمنٹ کے نام پرغریبوں کے گھروں کوگرادیاگیا، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں ووٹ کو جو عزت دی وہ بھی سب کے سامنے ہے،ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کرنے والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم لوگ نہ بندوق اٹھائیں گے اور نہ کسی پر پتھر برسائیں...

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ 5جولائی قوم کیلئے سیاہ ترین دن ہے،آج ہی کے دن ذوالفقارعلی بھٹوکی حکومت کاخاتمہ کیاگیا،ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا،حکمران اب پیپلزپارٹی کے جیالوں سے خوفزدہ ہیں،جب تک ایک جیالاہے ان کاہرمنصوبہ ناکام بنائیں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔