محنت کش نوجوان کا گانا وائرل؛ وزیراعلیٰ محمود خان نے انعامات کی بارش کردی - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھیں: ExpressNews

بنوں سے تعلق رکھنے والے محنت کش نوجوان کی سریلی آواز میں گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سریلی آواز کے مالک محنت کش کے وائرل گانے کی دھوم خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے محنت کش اور باصلاحیت نوجوان آصف کو وزیر اعلیٰ ہاؤس بلا لیا۔ وزیر اعلیٰ نے محنت کش سریلے نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے آصف سمیت تمام محنت کش نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے محکمہ ثقافت کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ صوبائی حکومت ایسے با صلاحیت نوجوانوں کی بھر پور سرپرستی کرے گی۔ محنت کش آصف نے وزیراعلیٰ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ جس پر وزیراعلیٰ محمود خان نے نوجوان محنت کش کو عمران خان سے ملاقات کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ محنت کش آصف نے سی ایم ہاؤس بلانے اور مالی امداد کرنے پر وزیراعلیٰ محمود خان کا شکریہ ادا کیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

بارش ؟؟؟؟?؟؟؟؟?؟؟؟؟؟؟ اگر یہ کام آپ کی پارٹی نے کیا ہوتا تو کچھ اور کہا جاتا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات