محمد عامر کیا چاہتے ہیں یونس خان کے جانے سے کیا فرق پڑا بولنگ کوچ وقار یونس نے کھل کر بتا دیا

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

محمد عامر کیا چاہتے ہیں ، یونس خان کے جانے سے کیا فرق پڑا ، بولنگ کوچ وقار یونس نے کھل کر بتا دیا

وقار یونس نے ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی ملاقات کا مجھے علم نہیں ہے ، وسیم خان ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہیں وہ کسی سے بھی مل سکتے ہیں ، محمد عامر کے بارے میں بہت باتیں ہو گئیں ، اگر وہ کھیلنا ہی نہیں چاہتے تو کیا کریں ؟۔

بیٹنگ کوچ یونس خان کے استعفے سے متعلق وقار یونس نے کہا کہ ایک بڑے دورے سے قبل یونس خان کا جانا افسوس ناک امر ہے ، یونس خان نے بورڈ سے تعلقات کے بارے میں پہلے ہی بتا دیا تھا، یونس خان بلے بازوں کے ساتھ اچھا کام کر رہے تھے ، میں کوئی عذر پیش نہیں کر رہا لیکن یہ حقیقت ہے کہ یونس کے جانے سے کرکٹ ٹیم کی تیاری متاثر ہوئی ہے ۔پاکستان کے دورہ انگلینڈ سے متعلق بولنگ کوچ نے کہا کہ قومی ٹیم کے اٹیک سے مطمئن ہوں ، حارث سہیل کیساتھ بد قسمتی رہی ہے وہ مکمل فٹ آئے تھے ، وہ ہمیشہ فٹ رہتے ہیں اور اسی وجہ سے ٹیم...

آئی سی سی رینکنگ سے متعلق وقار یونس کا کہنا تھا کہ اگر کوئی باؤلر ٹاپ 10میں شامل نہیں تو یہ کوئی بری بات نہیں ، میرے نزدیک رینکنگ نہیں پاکستان کی جیت اہم ہے ، اگر پاکستان کی ٹیم کی رینکنگ اوپر جا رہی ہے تو یہ سب سے اچھی بات ہے ، پاکستان گزشتہ چار پانچ سیریز جیتا ہے ، گزشتہ تین سیریز میں پاکستانی باؤلرز نے بہت اچھی پرفارمنس دی ہے ۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔