مارگلہ کی پہاڑیوں کے قدیم غاروں کی بابت کیا مشہور ہے؟

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 54 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مارگلہ کی پہاڑیوں کے قدیم غاروں کی بابت کیا مشہور ہے؟ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu

کہتے ہیں مغل دور میں ایک درویش شاہ اللہ دتّہ گزرے ہیں جن سے صدیوں پرانا ایک گاؤں بھی منسوب ہے۔

یہ گاؤں پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد کے مشہور پہاڑی مقام مارگلہ کے دامن میں ہے جو کہ مختلف آثار اور قدیم غاروں کی وجہ سے سیاحتی مقام جانا جاتا ہے۔ ان غاروں کی بابت یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان کا بدھ مت سے تعلق ہے۔ اس گاؤں کی وجہِ شہرت اس کا قدرتی حسن ہے جو سبزہ، بلند و بالا درخت، چشمے اور تالاب ہی نہیں بلکہ وہ غار بھی ہیں جو یقینا انسانوں نے کبھی آباد کر رکھے تھے۔ مقامی لوگ اس حوالے سے مختلف باتیں اور قصے سناتے ہیں۔ تاہم اس پر ماہرینِ آثار کو تحقیقی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قدیم غاروں کے قریب ہی بزرگ کا مزار موجود ہے.

مختلف تاریخی روایات کے مطابق یہ راستہ اور اس گاؤں سے کسی زمانے میں الیگزینڈر اور شیر شاہ سوری جیسی شخصیات کا گزر ہوا۔ یہ افغانستان اور ہندوستان آنے جانے کے لیے استعمال ہونے والا راستہ بتایا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ مغل بادشاہوں اور دیگر نے بھی افغانستان اور ہندوستان آمدورفت کے لیے یہی راستہ اپنایا۔ اس گاؤں میں پانی کا ایک چشمہ بھی ہے جسے قدیم مانا جاتا ہے جب کہ گھنے اور مضبوط درخت بھی دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں جن کے بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کئی سو سال پرانے ہیں۔ قدرتی حسن اور تاریخی آثار کی وجہ سے یہ علاقہ قابلِ دید ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی کے اسپتال میں وارڈ بوائے کی معذورخاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش - ایکسپریس اردووارڈ بوائے نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی ، پولیس OfficialDGISPR peaceforchange
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

صدر آج افریقہ کے بارے میں سفارتکاروں کی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گےصدر آج افریقہ کے بارے میں سفارتکاروں کی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے Read News ArifAlvi pid_gov Africa
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

فوج کے سپہ سالار کی تقرری باقاعدہ نظام کے تحت ہوتی ہے: شجاعت حسیناسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ فوج کے سپہ سالار کی تقرری باقاعدہ نظام کے تحت ہوتی ہے ، سپہ سالار کی تقریری کے قانونی پہلو سپریم کورٹ میں زیر بحث ہیں۔ لو جی اک ہور 'نویں' خبر آگئی جے! شائد چُپ رہن نال لیڈری خطرے وچ پیندی سی؟ 🤔 Boot polish chodri ka naam dekh k lay
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

اداکارہ کی ہدایت کار کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کی شکایت درج - Entertainment - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

بچوں کے دانتوں کی فرسودگی سے بچاؤ کے لیے فلنگ بہترین طریقہ ہے؟ - Health - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

ہرجانہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت :وزیراعظم کے وکلاء سے جواب طلبوزیراعظم کے وکلاء سے جواب طلب تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »