لاہور ہائیکورٹ: حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 77 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور ہائیکورٹ حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد مکمل تفصیل جانیے:

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز کی طرف سے سلمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، غیر سیاسی قوتیں نیب سمیت دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہیں۔

وکیل حمزہ شہباز نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری 12 اپریل 2019ء کو جاری کئے گئے، ان کے والد شہباز شریف 3 بار صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں، حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی گرفتاری کی وجوہات کی بنیاد پر ریفرنس بنایا گیا ہے، نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے ملازمین کو ہی بے نامی دار بنا دیا، حمزہ شہباز کو 189 دنوں سے گرفتار کیا گیا ہے مگر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا...

سلمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ملزم کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے نیب آرڈیننس کی دفعہ 18 کو پس پشت ڈالا گیا، چیئرمین نیب نے تحقیقات کیلئے قانونی رائے نہیں مانگی، حمزہ شہباز کیخلاف کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی گئی، حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات آئین کے آرٹیکل 10 اے کی بھی خلاف ورزی ہے، نیب کو سرے سے ہی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا اختیار نہیں۔

وکیل حمزہ شہباز نے موقف اپنایا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ خصوصی قانون ہے جس میں چیئرمین نیب کو مداخلت کا اختیار نہیں، چیئرمین نیب کو صرف آرڈیننس کی دفعہ 18 کے تحت تحقیقات کا اختیار ہے، نیب کی تحقیقات 2005 سے 2008 کے دوران بیرون ملک سے موصول ہونے والی رقم کے گرد گھومتی ہیں، 2005 سے 2008ء حمزہ شہباز پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے، بیرون ملک سے وصول رقم 14 سال پرانی ہے جس کا صرف محدود ریکارڈ موجود ہے۔

سلمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، منی لانڈرنگ تحقیقات غیر قانونی ہونے کی بنیاد پر ضمانت پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ: حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- کھیلوں کی دنیا:-بھارتی کرکٹرز کی بدتمیزی کی تحقیقاتآئی سی سی نے انڈر19ورلڈ کپ فائنل کے بعد بنگلہ دیش ٹیم کے جشن منانے کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کی بدتمیزی کا نوٹس لے لیا۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

منی لانڈرنگ کیس : حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت مستردمنی لانڈرنگ کیس : حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد LHC MoneyLaundering HamzaShehbaz Dismisses Bail Assets Income Case pmln_org president_pmln PMLNPunjabPk HighCourt Lahore
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پشاور: پولیس کی کارروائی، چوری کی گئیں 23 قیمتیں گاڑیاں برآمدबेचारे ImranKhanPTI का दिमाग भी किधर मिले तो बता दो! , पेशाबवर पुलिस🤗
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، 98 کروڑ مالیت کی ہیروئن اور افیون پکڑی گئیاسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملکی تاریخ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 98 کروڑ مالیت کی منشیات پکڑ لی۔نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 98 کروڑ مالیت کی ہیروئن اور افیون پکڑ لی، کارروائی ساؤتھ It's a great achievement ANF well done پیلاو سب کو مہنگائی تو ختم ہونی نہیں ٹینشن ہی ختم کرتے ہیں سارے مل کر
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

فضل الرحمن کی باتیں ان کی مایوسی کا اظہار ہیں: فردوس عاشقفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی بہکی بہکی باتیں ان کی مایوسی کا واضح اظہار ہیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »