لاہور؛ شوہر نے بیوی کو قتل کرکے اپنے گلے پر چھری پھیر لی - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 33 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ میاں بیوی میں جھگڑے کے دوران پیش آیا مزید پڑھئے: ExpressNews

ہربنس پورہ کے علاقے کنال بینک روڈ پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس میں شوہر نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 35 سالہ غلام شبیر نے طیش میں آکر اپنی 30 سالہ بیوی کے سر میں فائر کرکے قتل کردیا۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے اپنے گلے پر چھری پھیر کر خودکشی کی کوشش کی، تاہم اسے حراست میں لے کر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی شناخت منظوراں کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی جب کہ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی رضاکاروں کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا کردیا گیا۔

پولیس نے مقتولہ کی بہن پروین بی بی کی مدعیت میں غلام شبیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات