لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، موسم مزید سرد

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 63 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، موسم مزید سرد ARYNewsUrdu

لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے، بارش کے باعث فوگ میں کمی آنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال لاہور میں نئے سال کی پہلی بارش نے جل تھل کردیا ہے، کئی علاقوں میں بادل برسنے سے موسم مزید سرد ہوگیا تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ بارش کے نتیجے میں دھند اور فوگ کی شدت میں نمایاں کمی آنے کا امکان ہیں۔ بارش کے باعث مختلف علاقوں میں لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہوا بارش کے باعث لیسکو کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس کے علاوہ جہلم شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ اور برساتی نالے بھر گئے، فیصل آباد شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے،نشیبی علاقوں کی گلیوں اور سڑکوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ میلسی، جلالپوربھٹیاں، سانگلہ ہل، سرائےعالمگیر، پھالیہ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔دوسری جانب موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور ، چوہنگ، مانگا منڈی اور پھول نگر، جمبر، پتوکی، رینالہ خورد اور اوکاڑہ کےعلاقوں میں بارش کے باعث قومی شاہرات پر اکثر مقامات پر پھسلن ہے، بارش میں گاڑی کی رفتار کم اور اگلی گاڑی سے زیادہ فاصلہ...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات