لاہور میں ریکارڈ بارش، 11 سالہ بچے سمیت سات افراد ہلاک: ’یہ غیر معمولی بارش تھی‘ - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور میں ریکارڈ بارش، 11 سالہ بچے سمیت سات افراد ہلاک: ’یہ غیر معمولی بارش تھی‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بدھ کی علی الصبح سے ہونے والی ریکارڈ موسلا دھار بارش کے بعد مختلف واقعات میں اب تک دو خواتین اور ایک 11 سالہ بچے سمیت سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 10 گھنٹوں میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ لکشمی چوک پر سب سے زیادہ 236 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی...

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں لاہور میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔بدھ کی صبح شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کے سبب شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ شہر کے وسط سے گزرنے والی نہر کا پانی تک متصل شاہراؤں پر آ گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بھی تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ممکنہ طور پر آٹھ جولائی سے شروع ہونے والے بارش کے سلسلے کے حوالے سے الرٹ رہیں۔

فواد علی نامی صارف نے لکھا کہ ’جو لاہور میں ہوا وہ آنے والے برسوں میں باقی شہروں میں بھی ہو گا۔ بے تحاشہ تعمیرات اپنا نتیجہ سامنے آئے گا۔‘انھوں نے لکھا کہ انٹر امتحانات میں ہوم اکنامکس کی طالبات پریکٹیکل امتحان بھی ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے امتحانی سینٹر پہنچنا ناممکن تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات