قوّتِ بیانیہ -

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 86 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 38%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اردو میں پہلے فنِ موسیقی، فنِ شکار بازی، فنِ شہسواری وغیرہ کی صدہا اصطلاحیں زبانوں پر چڑھی ہوئی تھیں۔ اب ان فنون کے زوال کے ساتھ وہ اصلاحیں بھی فراموش ہوتی جاتی ہیں ......... اردو زبان کا نوحہ پریم چند کے قلم سے مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu

ابتدا میں بے شک اس نے بھی وہی رنگ اختیار کیا تھا مگر چوں کہ ابتدائی مشق تھی، اس لیے بہت اچھی نہیں تھی۔ اگر مشق جاری رہتی تو شاید وہی خوبیاں پختہ ہوجاتیں مگر مشق جاری کیوں کر رہتی۔

اس قوّتِ بیان کے زوال کا سب سے بڑا اور مہلک سبب ہمارا افلاس ہے۔ پرانے زمانہ کے مصنفین شاہی درباروں میں امیرانہ شان و شکوہ کے جلوے دیکھتے تھے۔ بلکہ اکثر اوقات بادشاہوں اور امیروں کے دربار میں بالانشینی کا رتبہ رکھتے تھے۔ شیشہ و آلاتِ نادرہ، ہیرے جواہرات، ظروف بیش بہا جلوسِ شاہانہ، فوجوں کا طمطراق اور تزک و احتشام اور خدا جانے کتنی ہی اور باتیں جوان کی نظروں کے سامنے روزمرّہ گزرا کرتی تھیں، ان کا آج ہم خواب بھی نہیں دیکھ...

اردو ہی میں پہلے فنِ موسیقی، فنِ شکار بازی، فنِ شہسواری وغیرہ کی صدہا اصطلاحیں ہر خاص و عام کی زبانوں پر چڑھی ہوئی تھیں۔ اب ان فنون کے زوال کے ساتھ ساتھ وہ اصلاحیں بھی فراموش ہوتی جاتی ہیں۔ کچھ دنوں میں ہم بغیر کتابی زبان کے اور کسی زبان سے اس کو نہ سن سکیں گے۔ قومی افلاس کا اثر جس قدر زبان پر پڑتا ہے اتنا شاید اور کسی چیز پر نہیں پڑ سکتا۔

ہمارے ملک کے پھولوں کے پودوں پر آج باغیچوں میں انگریزی نام کے ٹکٹ چسپاں کیے جاتے ہیں اور ہمیں ان کے انگریزی نام تو معلوم ہیں مگر اردو یا ہندی نہیں۔ جب ہماری طبیعتیں ایسی مردہ و افسردہ ہوگئی ہیں تو بیان کو کیسے فروغ ہو؟ اور وہ رنگ آمیزی کرنے کے لیے کہاں سے مسالے لائے؟ جب آپ صحیفۂ فطرت کا مطالعہ نہ کریں گے، جب آپ قدرت کی خوبیاں ہی نہ دیکھیں گے، جب آپ آنکھیں بند کیے روٹی کے دھندوں میں لگے رہیں گے تو آپ کہاں سے اشارے و تشبیہات و استعارے لائیں گے، کیوں کر قلم کی جودت دکھلائیں گے؟ اور کیوں کر...

اس میں شک نہیں ہر رنگ میں چمکنے کی کوشش کرنا بہت قابلِ تعریف بات ہے اور ایک ہی رنگ میں محدود ہو جانے سے ہمارا قلم من مانے طرارے سے نہیں بھر سکتا۔ مگر ایسے دماغ جو ہر رنگ میں چمک سکیں، ایسی طبیعتیں جو نظم و نثر کے ہر رنگ پر قادر ہوں، ایسا زمین جو ہمہ گیر ہو، شاذ کسی کو ملتا ہے۔ اگر ہم ایک صیغۂ ادب کو لے لیں اور پڑھنے کے لیے جو چاہیں پڑھیں، مگر لکھیں اسی صیغہ کے متعلق جو ہماری زبان کو بہت فائدہ...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

امتحان کی تیاری نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کہاں ہے مدینہ کے ریاست کے دعویدار PakArmyHelpStudents ImranKhanStudentsKiSunLo CancelAllExams NoVoteForPTI_In2023 Go_Imran_Go

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔