وہ دنیا کا نمبر ون بیٹر ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہناتھا کہ بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں جس ٹیم کو آغاز میں مومینٹم مل جائے وہ کامیاب رہتی ہے، بد قسمتی سے کراچی کنگز کو اچھا مومینٹم نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بغیر کسی خوف کے پاکستان آنا چاہیے ، پورا پاکستان کرکٹ کا خیر مقدم کرتا ہے اور پاکستان کی مہمان نوازی پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ہوم ایڈوانٹیج ہوتا ہے لیکن آسٹریلیا تگڑی ٹیم ہے ان کے خلاف صرف ایڈوانٹیج کافی نہیں ہوگا بلکہ بھرپور تیاری کرنا ہوگی اور مضبوط حکمت عملی بنانا ہوگی۔
ثقلین مشتاق نے فاسٹ باؤلرمحمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حوالے سے جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی، پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہیں، تھوڑا گیپ آیا ہے جلد اچھے سپنرز سامنے آئیں گے۔ ثقلین مشتاق کا مزید کہناتھا کہ وہ بھی شروع میں شارٹ ٹرم کے لئےکوچ بنے، اب محمد یوسف آئے ہیں ان کا معاہدہ کم ہونا یا زیادہ کرنا یہ پی سی بی اور محمد یوسف کا معاملہ ہے۔۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ 23فروری تک کراچی میں جاری رہے گا۔