قدرتی مناطر کا کہہ کر چینی بزرگوں کو قبرستان کی سیر کرادی - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 62 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

چین کے ایک شہر میں ایک ٹور آپریٹر کو پتہ نہیں کیا سوجھی کہ بزرگوں کو قبرستان کی سیر کے لیے لے گیا اور نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

China News Week / Weibo

چین میں حکام نے اس ٹور آپریٹر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جس نے کچھ سینیئر شہریوں کو قدرتی مقامات کی سیر کرانے کے لیے بکنگ کی لیکن انھیں ایک قبرستان کی سیر کرانے لے گیا۔مقامی ٹورازم کمیشن کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کے پاس ٹور آپریشنز کا مناسب لائسنس نہیں تھا۔چین کے اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق زینگ نامی شخص نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ لانگیو نامی ٹریول ایجنسی نے ان سے رابطہ کر کے انھیں قدرتی مناظر کی سیر کی دعوت دی۔ انھوں نے اپنے دوستوں کو اس ٹور کے بارے میں بتایا اور ان کے تمام دوستوں نے بھی اس کی...

بس کی ویڈیو فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ سینیئر شہریوں کا یہ گروپ بس میں بہت خوش ہے۔ وہ قہقے لگا رہے ہیں اور گانے گا رہے ہیں۔اس گروپ میں شامل ایک شخص نے مقامی میڈیاکو بتایا ’ہم سیاح ہیں، آپ نے ہمیں قبرستان کی سیر کرنے کا کیوں کہا؟‘کہا جا رہا ہے کہ لانگیو نامی ٹور آپریٹر کے پاس ضروری لائسنس نہیں ہے۔ چانگکیونگ کی مقامی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ایسے آپریٹروں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو شہر کا نام بدنام کر رہے ہیں۔

چین میں یہ پہلا ایسا واقعہ نہیں ہے جہاں ٹور آپریٹر کی کسی حرکت نے تنازعے کی شکل اختیار کر لی ہو۔ 2015 میں ایک چینی ٹور گائیڈ کا لائسنس اس وقت ختم کر دیا گیا تھا جب وہ سیاحوں کو ڈانٹتے ہوئے پکڑی گئی کہ انھوں نے زیادہ شاپنگ کیوں نہیں کی ہے۔ یہ سارا واقعہ کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ کر لیا گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

🤣🤣

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات