فضل الرحمان کو سپورٹ نہ کرنے پر کائرہ اور اویس نورانی میں تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 10 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 7%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ اور جمعیت علمائے پاکستان کے شاہ اویس نورانی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تفص

یلات کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس کے دوران 2018 میں صدارتی انتخاب کا معاملہ بھی سامنے آگیا۔ اجلاس کے دوران سربراہ جمعیت علمائے پاکستان شاہ اویس نورانی اور رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ میں مکالمہ ہوا جس میں اویس نورانی کا کہنا تھا کہ صدر کے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کوسپورٹ کیوں نہیں کیا تھا ؟

قمر زمان نے موقف اپنایا کہ 3 سال پہلے صدر کے انتخاب کا معاملہ پی ڈی ایم بننے سے پہلے کا ہے، ہم مختلف الخیال سیاسی جماعتیں ہیں اور اتحادی ہیں تاہم ایک دوسرے میں ضم نہیں ہوئے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات