غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا -

واقعے کی اطلاع پڑوسیوں نے فون فائیوکو دی،بوٹ بیسن پولیس نے ملزم حسنین قمر کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتارکرلیا۔ فوٹو: ایکسپریسبوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میرین ڈرائیو اپارٹمنٹ میں غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کلفٹن بلاک ٹو میرین ڈرائیو اپارٹمنٹ میں ملزم حسنین قمر نے فائرنگ کرکے 19 سالہ بہن نورالہدیٰ کو قتل کردیا فائرنگ کی آواز سن کر میرین ڈرائیو اپارٹمنٹ کے رہائشی جمع ہوگئے جنھوں نے واقعے کی اطلاع 15 مدد گار پولیس کو دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم حسنین قمر کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ بوٹ بیسن پیر شبیر کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے ملزم سرکاری محکمے میں ملازمت کرتا اور غیر شادی شدہ ہے ملزم متضاد بیان دے رہا ہے۔

ایس آئی او بوٹ بیسن حق نواز کے مطابق ملزم نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ مقتولہ کی محلے کے نوجوان سے دوستی تھی جس پر اس نے کئی بار روکا اور بات پر اس کا اپنی بہن سے کئی بار جھگڑا بھی ہوا تھا ہفتے کو نورالہدیٰ کو دوست کے ساتھ دیکھ کر طیش میں آکر فائرنگ کرکے اسے موت کی نیند سلادیا، ایس آئی او کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی: کلفٹن میں بھائی نے 'غیرت کے نام پر' بہن کو قتل کردیا - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

نالوں پر قبضہ کرنے والوں کے نام جاری کریں گے، وزیراعلیٰ سندھوزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مسائل ہیں انہیں حل کرنے میں وقت لگے گا شہر کے نالوں پر قبضے ہیں تجاوزات قائم کرنے میں سرپرستی کی گئی ہے پندرہ روز میں قبضوں کی فہرست اور نام جاری کریں گے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

امریکی صدر نے چینی ایپلیکیشنز پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کر دیےواشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ نے اپنے شہریوں پر چینی ایپلی کیشنز کے ساتھ کام پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندی سے متعلق حکم نامے پر
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

پرچون اور میڈیکل اسٹورز پر بھی پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی - ایکسپریس اردوپہلے2ہفتے کا نوٹس دیا جائے، خلاف ورزی پر دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جائے، محکمہ ماحولیات عملدرآمد کرائے، عبوری حکم
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ملائیشیا کے سابق وزیر خزانہ لم گوان انگ کرپشن کے الزامات پر گرفتارملائیشیا کے سابق وزیر خزانہ لم گوان انگ کو ریاست پینانگ میں سمندر کے اندر ٹنل کی تعمیر کے منصوبے میں کرپشن کے الزامات کے باعث گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

مسجد اقصی کے محافظ کے مسجد میں داخلے پر چار ماہ کی پابندی عائداسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے محافظ مھند الانصاری کے مسجد اقصی میں داخل ہونے پر چار ماہ کی پابندی کا پروانہ اسکے ہاتھ میں تھمایا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »